چیف سیکرٹری نے یوٹی میں لاک ڈاو ¿ن مدت کے دوران کووڈ 19 سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائیزہ لیا

0
0

لازمی خدمات کو برقرار رکھنے اور بین ضلعی نقل و حمل معطل رکھنے پر زور دیا
جموں چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے آج یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کی طرف سے 24 مارچ کو کووڈ 19 کے پھیلاو ¿ کو روکنے کیلئے قومی سطح کے لاک ڈاو ¿ن کے اعلان کے بعد جموں کشمیر میں کی جا رہی تیاریوں اور اقدامات کا تفصیل سے جائیزہ لیا ۔ فائنانشل کمشنر خزانہ ، فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم ، ڈائریکٹر جنرل پولیس ، پرنسپل سیکرٹری داخلہ ، پرنسپل سیکرٹری اطلاعات ، انتظامی سیکرٹری صنعت و حرفت ، انتظامی سیکرٹری پی ایچ ای ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول ، انتظامی سیکرٹری بجلی ، انتظامی سیکریٹری ایف سی ایس اینڈ سی اے ، ڈیساسٹر منیجمنٹ ، ریلیف ، باز آباد کاری و تعمیر نو ، انتظامی سیکرٹری جی اے ڈی ، مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم ، ناظمِ اطلاعات ، آر ٹی سی کے اعلیٰ افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی ۔ جموں اور کشمیر کے ڈویژنل کمشنروں ، تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں اور ضلع پولیس سربراہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ اس دوران فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم نے جموں کشمیر میں کووڈ 19 کے پھیلاو ¿ کو روکنے کیلئے صحت محکمہ کی طرف سے کئے جا رہے اقدامات کا تفصیلی خاکہ پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں مناسب پروٹوکال اختیار کرنے کے بعد کورونا وائیرس کے 2 مثبت معاملات کے ٹیسٹ اب منفی پائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مثبت معاملات کی تعداد میں اضافہ ہونے کے تناظر میں جموں کشمیر یو ٹی میں متعدد کورنٹین سہولیات قائم کی گئی ہیں ۔ صحت اور دیگر محکموں کی طرف سے تیاریوں کا جائیزہ لینے کے بعد فیصلہ لیا گیا کہ بیرونِ ملک سفر کرنے والے لوگوں کی نشاندہی کرنے اور انہیں رپورٹ کرنے کے کام میں پنچائتوں ، مقامی اداروں ، لمبر داروں اور چوکیداروں کو بھی شامل کیا جائے گا ۔ چیف سیکرٹری نے ایسے افراد کو فوری طور سے ڈھونڈنے اور انہیں 14 دن کے لازمی کورنٹین میں رکھنے کی ہدایات دیں تا کہ وائیرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے ۔ قومی شاہراہ پر اشیائے ضروریہ لے جانے والے ٹرکوں کی بلا خلل نقل و حمل کو یقینی بنانے کیلئے جموں اور کشمیر صوبوں میں دو چیک پوائینٹ قائم کئے جائیں گے ۔ جموں صوبے میں یہ چیک پوائینٹ لکھن پور اور جموں جبکہ کشمیر صوبے میں یہ چیک پوائینٹ قاضی گنڈ اور سرینگر میں قائم کئے جائیں گے ۔ نشاندہی شدہ مقامات پر متعلقہ حکام کی طرف سے ان ٹرکوں کو پاس جاری کئے جائیں گے ۔ لوگوں کی غیر ضروری نقل و حمل پر قابو پانے کیلئے میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ لاک ڈاو ¿ن کی مدت کے دوران تمام بین ضلعی نقل و حمل معطل رہے گی تا ہم اشیائے ضروریہ کی ٹرانسپورٹیشن اور باضابطہ پاس رکھنے والی آر ٹی سی بسوں کو مستثنیٰ رکھا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ ضلع انتظامیہ ، پولیس ، ہوم گارڈز ، سول ڈیفنس ، فائیر اینڈ ایمر جنسی سروسز ، ڈیساسٹر منیجمنٹ ، بجلی ، پانی ، صفائی ستھرائی ، ٹریجری اور دیگر لازمی خدمات کو چھوڑ کر تمام سرکاری دفاتر 14 اپریل تک بند رہیں گے ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ٹریجریاں بھی 31 مارچ کو مالی سال اختتام ہونے کے تناظر میں اپنا کام کاج جاری رکھیں گی ۔ عوام کی مشکلات کم کرنے کے حوالے سے ترقیاتی کمشنروں سے کہا گیا ہے کہ وہ راشن ، دیگر چیزیں ، میوو ¿ں ، سبزیوں ، دودھ اور دیگر لازمی چیزوں کی ہوم ڈیلوری کو یقینی بنائیں تا کہ لوگوں کو گھروں سے باہر آنے کی ضرورت نہ پڑے ۔ میٹنگ میں ڈی جی پی نے پولیس فورس کے مختلف یونٹوں کی طرف سے کووڈ 19 کی وباءکو روکنے کیلئے کئے جا رہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ضلع پولیس لائینوں میں آئیسو لیشن سہولیات قائم کی جا رہی ہیں اور پولیس اہلکاروں کو کورنٹین سہولیات فراہم کرنے کیلئے مناسب جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف یونٹوں کو لازمی سامان خریدنے کیلئے رقومات بھی جاری کی گئی ہیں اور اس تعلق سے مزید رقومات مختص کی جائیں گی ۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت دی کہ تمام پولیس سٹیشنوں ، دفاتر اور بارکوں کی سینی ٹائیزیشن اور فیومی گیشن کی جانی چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرح کے اقدامات کو بروئے کار لایا جانا چاہئیے تا کہ اس وباءسے نمٹنے میں کوئی بھی کسر باقی نہ رہے ۔ سماجی دوریوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے تمام محکموں کے سربراہوں کو ہدایت دی کہ وہ عملے کی کم سے کم حاضری کو یقینی بنائیں تا کہ انہیں اہم کام سونپے جا سکیں ۔ لازمی خدمات اور طبی اداروں کے ساتھ وابستہ عملے کی نقل و حمل کو یقینی بنانے کیلئے چیف سیکرٹری نے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ اس طرح کے لوگوں کو مناسب جانچ کے بعد پاس جاری کریں ۔ ڈپٹی کمشنروں کو مزید ہدایات دی گئیں کہ وہ متعلقہ ضلعوں میں قائم کئے گئے کنٹرول روموں کو پوری طرح سے چالو کریں اور ان کے فون نمبرات مشتہر کریں تا کہ ضرورت پڑنے پر لوگ ان کے ساتھ رابطہ قائم کر سکیں ۔ ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ زمینی سطح پر لاک ڈاو ¿ن کی عمل آوری کو سختی سے یقینی بنائیں ۔ ڈویژنل کمشنروں سے کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ ضلعوں میں ترقیاتی کمشنروں کی طرفسے کورونا وائیرس کے پھیلاو ¿ کو روکنے کیلئے کئے جا رہے اقدامات پر بذاتِ خود نظر گذر رکھیں اور ان کی نگرانی کریں ۔ ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ ایس ڈی آر ایف کے تحت جاری کی گئی رقومات کے منصفانہ تصرف کو یقینی بنائیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا