مشکل گھڑی میں اقوام کو مل جل کر عالمی وباءسے لڑنے کی ضرورت :منوج گیان چندانی
ریڈچیف لیان گلوبل پرائیویٹ لمٹیڈ کمپنی میں کام کر رہے ملازمین گھر سے دفتری کام کر سکتے ہیں
لازوال ڈیسک
ممبئی ریڈ چیف لیان گلوبل پرائیویٹ لمٹیڈ کے ایم ڈی منوج گیان چندانی کورونا وائرس کے سنگین مسئلے پر نزدیکی نظر بنائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کورونا وائرس کو سنگین عالمی وباءقرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں اقوام اس مرض سے متاثر ہو رہے ہیں وہیں عالمی اقتصادیات پر بھی اس کا منفی اثر پڑا ہے۔ انہوں سے اس بات کا ذکر بھی کیا کہ اس مشکل گھڑی میں اقوام کو مل جل کر عالمی وباءسے لڑنے کی ضرورت ہے ساتھ ہی ماہرین صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات واحتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ اس وقت سب کو سماجی رابطوں سے دور رہنا ہے ۔انہوں نے اس بات کا ذکر بھی کیا کہ کمپنی میں کام کر رہے ملازمین گھر سے دفتری کام کر سکتے ہیں جس کے لئے ای میل واٹس اپ فون رابطہ و ویڈیو کانفرنس جیسے ذرائع کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کمپنی میں قائم مختلف یونٹوں کو سینیٹائز کرنا لازمی ہوگا ساتھ ہی ملازمین کو دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اس کا مقصد کمپنی کو وائرس سے پاک و پاکیزہ رکھنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات سچ ہے کہ اس وقت اقتصادیات کا نقصان سبھی کو اٹھانا پڑ رہا ہے تا ہم اسے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے جس کے ذریعے کورونا وائرس سے جنگ لڑی جا سکے۔ لہٰذا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جب سب کچھ معمول پر آجائے گا تب نقصانات کی برپائی ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی ملازمین کی سلامتی ان کے لئے نہایت ہی اہم ہے ۔ ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے عائد کی گئی احتیاطی پابندیوں پر عمل پیرا ہونا ذمہ دار شہری کا فرض ہے جسے ہم سب کو سختی سے اپنانا ہو گا اور انتظامیہ کو بھرپور تعاون پیش کرنا ہوگا۔