کووڈ 19 :۔انتظامی کونسل نے پینشن ریلیز کرنے کی ہدایت دی

0
0

جموں لفٹینٹ گورنر گریش چندر مرمو کی صدارت میں منعقدہ انتظامی کونسل کی میٹنگ کے دوران متعلقہ افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پینشنروں کی ایک ماہ کی پینشن ریلیز کریں تا کہ کووڈ 19 سے پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کو ضروری کاروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔انتظامی کونسل کی میٹنگ میں ایل جی کے مشیر کے کے شرما ، فاروق خان ، آر آر بٹھناگر ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اٹل ڈولو ، ایل جی کے پرنسپل سیکرٹری بپل پاٹھک اور منصوبہ بندی و محکمہ اطلاعات کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل بھی موجود تھے ۔ انتظامی کونسل کے اس فیصلے سے جموں کشمیر کے ہزاروں پینشنروں کو راحت ملے گی ۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ کل یہاں منعقد ہوئی انتظامی کونسل کی میٹنگ میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ورکروں کا ایک ماہ کا مشاہرہ واگذار کرنے کو بھی منظوری دی گئی ۔ کل منعقد ہوئی انتظامی کونسل کی میٹنگ میں تمام راشن کارڈ ہولڈروں کے حق میں اپریل اور مئی کی پیشگی راشن فراہم کرنے کو بھی منظوری دی گئی اس کے علاوہ فیصلہ لیا گیا کہ مستحق بچوں میں ایک ماہ کا مڈ ڈے میل تقسیم کیا جائے گا ۔ انتظامی کونسل کی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ مجبور اور غریب لوگوں میں خوراک کے پیکٹ تقسیم کئے جائیں گے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا