پی ڈی ڈی کی جی سی ڈی ونگ تنخواہ کے بغیر

0
0

ملازمین نے مشیر بصیر خان اور لیفٹیننٹ گورنر سے مداخلت کی درخواست کی
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍ PDD کے جی سی ڈی ونگ ، بمینہ کے ملازمین کو ان مشکل وقتوں میں حکام نے خداکے رحم وکرم پرچھوڑدیاہے۔ملازمین کے ایک وفد نے بتایا کہ فروری کے مہینے کی تنخواہ آج تک جاری نہیں کی گئی ہے۔انہوں نے کہا ،’’ایم ڈی آفس اور چیف انجینئر کے دفتر میں ملازمین کو وقت پر تنخواہ دے دیی گئی ہے۔ ہمیں بتایا گیا ہے کہ ونگ الاٹمنٹ کا انتظار کر رہی ہے ‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کو خطرناک حد تک مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لئے کچھ ریاستوں میں ایڈوانس تنخواہ دی گئی ہے۔ملازمین کا کہنا تھا کہ محکمہ کے انضمام نے ونگ کے کام کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ’’اگر وہ وقت پر تنخواہ ادا نہیں کرسکتے ہیں تو پنشن کا کیا ہوسکتا ہے‘‘۔ملازمین نے مشیر بصیر خان اور لیفٹیننٹ گورنر سے مداخلت کی درخواست کی ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا