رادھے میں زبردست ایکشن کریں گے سلمان

0
0

ممبئی،   (یو این آئی)بالی ووڈ دبنگ اسٹار سلمان خان اپنی آنے والی فلم رادھے میں زبردست ایکشن کرتے نظر آئیں گے ۔سلمان خان ان دنوں پربھودیوا کی ہدایت میں بن رہی فلم رادھے میں کام کررہے ہیں۔ ناظرین کو اس فلم میں سلمان کے زبردست ایکشن دیکھنے کو ملیں گے ۔سلما ن اس فلم میں تین ویلنوں کا سامنا کرتے نظر آئیں گے ۔سلمان فلم رادھے میں ممبئی کے پولیس انسپیکٹر کا کردار نبھائیں گے جو جرم اور مجرموں کا صفایا کریں گے ۔ اس فلم میں ان کی ہیئروئن دشا پاٹنی نظر آئیں گی۔ یہ فلم اس برس عید کے موقع پر ریلیز ہوگی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا