فوج نے کیا دوسرے روز بھی بم کو نکارہ بنایا

0
0

لوگوں راحت کی سانس لی اورفوج کومبارکبادبھی پیش کی

توصیف رضا گنائی

پونچھ؍؍ گذشتہ روز تقریباً ایک بجے بم کی آواز سنائی دی جس کو لے کر لوگوں کے اندر دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا اور لوگ کافی حد تک پریشان ہو گئے تھے مگر ہندوستان کی آرمی اور جموں و کشمیر پولیس کے جوانوں نے ہمت اور بہادری سے کام لیا اور کل ہی بم کی تلاش شروع کر دی مگر بعد میں مقامی نوجوان نے بتایا کہ بم کس جگہ گرا ہے تب کل سے لیکر اج دوپہر تین بجے تک فوج اور جموں و کشمیر پولیس کے نوجوان اسی سلسلے میں لگے ہوئے تھے کہ آخر بم کو کس طرح بلاسٹ کیا جائے اور بڑی مشکل سے آج ہندوستان کی فوج اور جموں و کشمیر پولیس کے جوانوں نے مل کر بم کو نکارہ بنایا اور ایک بڑی کامیابی حاصل کی اور کوئی بھی جانی و مالی نقصان نہیں ہونے دیا اور وہی لوگوں نے زندہ باد کے نعرے بلند کر دئیے ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا بلکہ اس سے قبل بھی جتنی بار اس قسم کے واقعات سامنے آئے ہندوستان کی فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے مل کر کام کیا اور ہر بار کامیابی حاصل کی تبھی پورے ہندوستان کی عوام ہندوستان کی فوج کو سلام کرتی ہے اور دشمن حملہ کرنے سے قبل کئی بار سوچتا ہے۔ مقامی لوگوں نے پریس کانفرنس کر کے ہندوستان کی فوج اور جموں و کشمیر کی پولیس کو سلام پیش کیا اور کہا کہ جب تک ہندوستان کی فوج ہے ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں اور ہم آرام سے اپنے گھروں میں سوتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا