محکمہ سیاحت اور راجوری ڈیولپمنٹ اتھارٹی دونوں ہی راجوری میں بے بس

0
0

کروڑوں روپے کے پروجیکٹ مفلوج، کب ہونگے پروجیکٹ مکمل اور کب سیاحوں کو راجوری کا راستہ دیکھایا جائے گا
عمرارشدملک

راجوری: جموں کشمیر کو دنیا میں جنت کا اعزاز حاصل ہے کیونکہ یہاں قدرتی خوبصورتی نے ماحولیات کو صاف اور شفاف بنا کر رکھا ہے۔ ایک طرف وادی کشمیر یا پھر صوبہ جموں کے کچھ حصوں کی بات کرئے تو حکومتی سطح پر مختلف ریاستوں میں بیداری پروگراموں کے ذریعے عوام کو بیدار کیا جاتا ہے تا کہ وہ کشمیر وادی اور جموں کے چند حصوں میں سیروتفریح کے لئے آئے۔ تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر ہو یا پھر جموں کے چند حصے جہاں سیاحوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے حکومت بہترین کام کر رہی ہے لیکن خطہ پیرپنچال کے راجوری کی بات کرے تو یہاں خوبصورتی کی کمی نہیں ہے لیکن یہاں حکومت کی طرف سے سیاحوں کے لئے کوئی انتظام نہیں ہے جس وجہ سے سیاحوں نے راجوری کا رخ کرنے کے بجائے دیگر حصوں میں جانا بہتر سمجھا ہے۔ محکمہ سیاحت اور راجوری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی بات کرے تو دونوں ہی راجوری میں بے بس ہیں کیونکہ کروڑوں روپے کے پروجیکٹ مفلوج پڑے ہیں اور پروجیکٹ مکمل کب ہونگے کوئی پتا نہیں اور کب سیاحوں کو راجوری کا راستہ دیکھایا جائے گا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن پھر محکمہ سیاحت اور راجوری ڈیولپمنٹ اتھارٹی دونوں ہی ٹائم پاس کرنے میں لگے ہیں اور یہاں تک کہ 2010 اور 2011 سے جو پروجیکٹ شروع ہوئے تھے وہ آج بھی مکمل نہیں ہوسکے اور اگر ان دونوں محکموں کی کْل کاموں کی بات کرے تو ایک بھی ایسا کام نہیں جو مکمل ہو اور جس سے سیاحت کو فروغ ملے۔ ضلع راجوری میں محکمہ سیاحت اور راجوری ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کروڑوں روپے کے درجنوں کام 10 سال سے یوں کے توں ہیں اور 50 فیصد بھی کام نہیں ہوئے۔ قدرت نے راجوری کو بھی خوبصورتی کا اعزاز دیا ہے لیکن حکومت کے آفیسران نے اس پر توجہ نہیں دی جس وجہ سے سیاحوں کا راجوری میں آنا جانا نہیں ہے۔ راجوری کے لوگوں کا کہنا ہے کہ سیاحت کو فروغ دینے کے بجائے آرام کیا جارہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ دونوں محکمے راجوری میں مفلوج پڑے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا