کورونا وائرس: ضلع راجوری کی تمام مساجد میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام

0
0

عوام خوفزدہ نہ ہوں، احتیاط برتیں، بغیر مقصد کے گھروں سے باہر نہ نکلے، انتظامیہ تمام ضروری اقدامات اْٹھائے:علمائے کرام
عمرارشدملک

راجوری: کورونا وائرس کے پیش نظر انتظامیہ کی طرف سے مختلف قسم کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں تاکہ لوگوں کا ہجوم اکھٹا نہ ہوسکے۔ وہیں جمعہ کے روز مساجد میں پہلے جیسی رونق برقرار دیکھنے کو ملی۔ ایک طرف سرکاری طور پر انتظامیہ کورونا وائرس سے بچنے اور احتیاط کرنے کے مختلف قسم کی پابندیاں عائد کی ہیں اور دوسری طرف ضلع راجوری کی تمام مساجد میں نماز جمعہ کے دوران لوگوں کو بیدار کرنے اور احتیاط برتنے پر زور دیا گیا۔ عیدگاہ مسجد راجوری، مرکزی جامع مسجد راجوری سٹی، قصبہ کی دیگر مساجد سمیت درہال، تھنہ منڈی، بہروٹ، کوٹرنکہ، بدھل، منجاکوٹ، کالاکوٹ اور دیگر تمام مساجد میں بھی نماز جمعہ کے دوران لوگوں کو احتیاط کرنے پر زور ڈالا گیا اور ساتھ میں اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کریں اور کہا کہ یہ اللہ کی طرف سے آزمائش ہے احتیاط برتے اور ذکر الٰہی کرے۔ علمائے کرام نے لوگوں سے کہا کہ خوفزدہ نہ ہوں اور بغیر کسی مقصد کے گھروں سے باہر نہ نکلے۔ انہوں سرکاری انتظامیہ کے انتظام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر مزید انتظام کئے جائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا