ٹنڈن نے کمل ناتھ کا استعفیٰ منظور کیا

0
0

مدھیہ پردیش کی امید اور اعتماد کی شکست ہوئی:کمل ناتھ مدھیہ پردیش میں عوام کی جیت ہوئی: سندھیا
یواین آئی

بھوپال/ نئی دہلی؍؍مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈنے وزیراعلی کمال ناتھ کا استعفی منظورکرلیاہے ۔سیاسی بحران کے درمیان مسٹر کمل ناتھ نے راج بھون میں مسٹر ٹنڈن کو اپنا استعفی پیش کیا۔انکا استعفی منظور کرنے کے بعد انھوں نے نئے وزیراعلی کے ذمہ داریاں سنبھالنے تک کارگزار وزیراعلی کے عہدے پر برقرار رہنے کو کہاہے ۔اس سے قبل مسٹر کمل ناتھ تقریبا سوابجے راج بھون پہنچے اور انھوں نے گورنرلال جی ٹنڈن کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔سات سطور کے استعفی نامہ میں مسٹر کمل ناتھ نے لکھا ،‘‘ میں نے اپنی 40سال عوامی زندگی میں ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی ہے اور جمہوری اقدار کو ترجیح دی ہے ۔مدھیہ پردیش میں پچھلے دوہفتے میں جو کچھ بھی ہوا ،وہ جمہوری اقدارمیں گراوٹ کا ایک نیاباب ہے ۔میں مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کے عہدے سے استعفی دے رہاہوں ۔ساتھ ہی عہدہ سنبھالنے والے نئے وزیراعلی کے لیے میری نیک تمنائیں ۔مدھیہ پردیش کی ترقی میں انھیں ہمیشہ میراتعاون ملتارہے گا۔ ’’سپریم کورٹ نے جمعرات کو حکم دیاتھا کہ جمعہ کوشام پانچ بجے تک حکومت اکثریت ثابت کرے ۔اس کے لیے اسمبلی اسپیکر این پی پرجا پتی نے آج دن میں دوبجے کا وقت طے کیاتھا۔لیکن کانگریس کے ارکان کی تعدا د کم ہونے کی وجہ سے مسٹر کمل ناتھ نے دوپہر تقریبا ساڑھے بارہ بجے وزیراعلی نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کے سامنے اعلان کردیا کہ وہ گورنر کو اپنا استعفی پیش کرنے جارہے ہیں ۔اس کے بعد مسٹر کمل ناتھ گورنر ہاؤس پہنچے اور انھیں اپنا استعفی پیش کردیا۔اس سے پہلے مسٹر کمل ناتھ نے تقریبا پندرہ منٹ تک میڈیا سے خطابکیااور پندرہ ماہ پرانی حکومت کے کام کاج پر روشنی ڈالی ۔ساتھ ہی انھوں نے پچھلے پندرہ دن تک جاری رہنے والے سیاسی بحران کا بھی ذکر کیا۔مسٹر کمل ناتھ نے مسٹر جیوترآدتیہ سندھیا کانام لیے بغیر کہاکہ ہم چاہتے تھے کہ کانگریس ‘محل ’میں نہ جائے اور ‘محل ’کانگریس میں آئے ،لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔مسٹر کمل ناتھ نے یہ بھی کہاکہ مدھیہ پردیش میں جمہوری قدروں کا قتل کرکے نئی حکومت تشکیل دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔وہیں دوسری طرف اپوزیشن پارٹی بی جے پی کے خیمہ میں مسٹر کمل ناتھ کے استعفی کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔اب جلد ہی ریاست میں بی جے پی کی نئی حکومت تشکیل دی جائیگی۔مدھیہ پردیش کے کارگذار وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج کہا کہ ریاست کی امید اور اعتماد کی شکست ہوئی ہے ، جس میں اقتدار کا لالچ رکھنے والوں کی جیت ہوئی ہے ۔ مسٹر کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے نکتہ چینی کی ۔ انہوں نے کہا ‘‘ آج مدھیہ پردیش کی امید اور اعتماد کی ہار ہوئی ہے ، لالچی اور لالچ دینے والے جیت گئے ہیں ۔ مدھیہ پردیش کے وقار کو شکست دے کر کوئی نہیں جیت سکتا ۔ میں مدھیہ پردیش کی تعمیروترقی کے لئے کام کرتا ر ہوں گا ’’۔ کانگریس چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے والے سینئر لیڈر جیوترادتیہ سندھیا نے آج کہا کہ مدھیہ پردیش میں عوام کی جیت ہوئی ہے ۔ مسٹر سندھیا نے ٹویٹ کر کہا’’ مدھیہ پردیش میں آج عوام کی جیت ہوئی ہے ۔ میرا ہمیشہ یہ خیال رہا ہے کہ سیاست عوام کی خدمات کا ذریعہ ہونی چاہئے ، لیکن ریاستی حکومت اس راستے سے بھٹک گئی تھی ۔ سچائی کی پھر فتح ہوئی ہے ‘‘۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا