لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍کورونا وائرس سے متاثرصرف 20 فیصد مریضوں کو ہی اسپتال میں داخل جبکہ ان میں سے کچھ کو ہی آئی سی یو میں رکھنا پڑتا ہے ۔باقی 80 فیصد مریض خود ٹھیک ہوجاتے ہیں۔یہ اطلاع آل اندیا انسی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس( ایمس)نے مریضوں کے لئے بیداری ہدایات کتابچہ میں دی گئی ہے ۔کتابچہ کے مطابق عوام کو ہوشیاررہنے اور ہجوم سے بچنے کی ضرورت ہے لیکن گھبرانے کی بات نہیں لیکن انہیں ہدایات پر عمل ضرور کرنا چاہئے ۔جن مریضوں کو ہائی بلڈ پریشر ،ذیا بیطس،کینسر جیسے مرض ہیں انہیں کورونا کا خطرہ زیادہ رہتا ہے اس لئے وہ ہجوم سے بچیں اور بار بار ہاتھ دھوتے رہیں۔کھانے سے پہلے ہاتھ ضرور دھوئیں۔کتابچہ کے مطابق کورونا وائرس فرش یا زمین پر کتنے دیر تک رہتا ہے ا س کا کوئی حتمی ثبوت نہیں ہے ۔کچھ مطالعہ کے مطابق فرش پر یہ وائرس چند گھنٹہ بھی رہ سکتا ہے اور کئی دنوں تک بھی۔ کیونکہ یہ درجہ حرارت ، صورت حال اور فرش کی نوعیت پر منحصر ہے ۔آپ کا فرش انفیکشن زدہ ہے تو جراثیم کش دواسے صاف ضرور کریں۔سردی، زکام اور چھینک سے متاثر مریضوں سے ایک میٹر دور رہیں۔