ضلع رامبن اور بانہال میں بھی دکانیں اور ٹرانسپورٹ دن بھر بند:ریلوے اسٹیشن پر لوگوں کی بیڑ برقرار
ملک شاکر
بانہال؍؍ مہلک بیماری کروناوایرس نے جہاں لوگوں کے دلوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا ہے اور جس کی وجہ سے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اس خطرناک بیماری کی وجہ سے بہت سے اموات ہوئیں ہیں اور ابھی بھی کروناوایرس کی لپیٹ میں آ کر اموات کا سلسلہ جاری ہے اور جموں و کشمیر میں لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے بہت سے اقدامات سرکار کی طرف سے اٹھائے جارہے ہیں اور بہت سے فرمان جاری کئے جا رہے ہیں لوگوں کو بہت سی احتیاطی تدابیر سے روشناس کیا جا رہا ہے۔اور مختلف علاقوں کی مقامی رضاکار تنظیموں نے سینیٹیزشن مہم کا اہتمام بھی کیا اور کروناوایرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پمپھلیٹ لگا کر، میڈیا ،اور سوشل میڈیا کی مدد سے لوگوں کے سامنے رکھنے کی کوشش کی اور جو کہ ابھی تک جاری ہے۔جموں و کشمیر کی مجموعی حالات کو دیکھتے ہوئے جہاں سرکار کی طرف سے لوگوں کو بیڑ جمانہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے اور پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا گیا اور ساتھ ہی ہوٹل و ڈھابہ بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے۔وہی ضلع رامبن اور بانہال میں بھی کراوناوایرس سے بچنے کے لئے سرکاری حکم نامے پر عمل کیا گیا جہاں گذشتہ روز ڈی سی رامبن نے دن کے دوران تمام دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے تاکہ اس سے بڑھتی ہوئی بیڑ سے بچا جا سکے اور لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔بانہال میں دن بھر تمام دکانیں بند رہیں اور مقامی ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر معتل رہا اور اس کے ساتھ ہی جموں و سرینگر قومی شاہراہ پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر بند ہی رہا۔وہی دوسری جانب اگر ریلوے اسٹیشن بانہال کی بات کی جائے تو جہاں سب سے زیادہ خطرہ ہے اج بھی انتظامیہ کی جانب سے کوئی روک نہیں لگائی گئی ریلوے اسٹیشن بانہال میں لوگوں کی بیڑ کا سلسلہ برقرار رہا جہاں مختلف ریاستوں کے مصافروں کی بیڑ دیکھنے کو ملی۔ مجموعی طور پر بانہال میں تعلیمی اداروں اور کاروباری اداروں کو بند رکھنا بے کار? دکھائی دیتا ہے کیونکہ ریلوے اسٹیشن بانہال پر لوگوں کی بیڑ نے تمام احتیاطی تدابیر اور احکامات کے بالکل مترادف شکل اختیار کرلی۔