ساجد طفیل لون
بھدرواہ ؍؍کروناوائیرس کے امکانی پھیلائو کو روکنے کے لیے آج بھدرواہ انتظامیہ کے افیسران اور اہلکاروں نے ایڈشنل ڈپٹی کمیشنر بھدرواہ کی سربرا ہی میں بھدرواہ کے تمام ہوٹل فوڈ سٹال چائے کی دکانوں میٹ مارکیٹ سبزی منڈی کا دورہ کیا اور اور عوام سے اپیل کری کہ وہ صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں اور احتیاطی تدابیر کے طور پر وقفے وقفے کے بعد ہاتھ دھونے کا اہتمام کریں ۔کروناوائیرس کی روک تھام کے لیے جہاں بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ونہیں ضلع ڈوڈہ کے اندر بھی احتیاطی طور پر 31 مارچ تک دفعہ 144 نافد کیا گیا ہے ۔اس سلسلہ میں 31 مارچ تک تمام ہوٹل ریسٹورنٹ بند رہیں گے۔ انتظا میہ جو بھی فیصلے لیتی ہے وہ عوام کی بھلائی کے لیے لیتی ہے ۔اس موقعہ پر اے ڈی سی راکیش کمار ایڈیشنل ایس پی راج سنگھ گوریا اور تحصیلدار ذیشان طاہر نائب تحیصلدار ناصر احمد بانڈے ای او محمد اشرف اور دوسرے سرکاری اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھے ۔