بے سہارہ خاتون نے بیدار میں دو گھنٹے منڈی ۔ساوجیاں روڈ بند کرکے کیا احتجاج
ریاض ملک
منڈی؍؍ ایک طرف تو انتظامیہ کورناوائیرس کو لیکر سخت فکر مند ہے دوسری جانب کئی جگہوں پر عوام کو مشکلات کا سامناہے۔ تحصیل منڈی کے پنچائیت بیدار کے مقام پر ایک بے سہارہ خاتون سلیمہ بی نے منڈی ساوجیاں روڈ دو گھنٹے تک بند رکھا کر سخت احتجاج کیا۔جس کا گھر پتھر کھسکنے سے بری طرح متاثر ہواہے۔ سلیمہ بی نے کہا کئی مرتبہ ٹھیکیدار کو بتایا بھی گیا۔ لیکن اس نے بھی اس طرف کوئی توجہ نہ دی جس کے نتیجہ میں آج پورامحلہ پر کسی بڑے خطرے کا اندیشہ بناہواہے اور پورہ محلہ بیدار سے پھگواڑی زیر تعمیر سڑک کے ملبہ اور پتھروں کی زد میں ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے سڑک کو بند کرکے احتجاج کیا۔ ان کہناتھا بیدار سے پھگواڑی سڑک کام لگایاگیاہے۔ لیکن اس کی زد میں آنے والے تمام مکان خطرے میں ہیں۔ اس کا کہناتھا کہ میرا مکان پتھروں کی وجہ سے نقصان ہواہے۔ گھر میں کوئی بھی کمانے والا بھی نہیں ہے۔ ایک بچہ ہے دوسرا بچہ معذور ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد غریب کی امداد کرے تاکہ میں اپناگزاراکرسکوں ورنہ پھر دوبارہ سڑک کو بند کردوں گی۔اس بارے میں نمائیندہ سے بات کرتے ہوے محمد دین تنویر احمد تانترے نے کہاکہ واقع ہی سڑک نکلنے کی وجہ سے اس غریب خاتون کا سخت نقصان ہواہے۔ اور گھر پر پتھر لگنے سے کافی نقصان ہوچکاہے۔اور ابھی بھی مکان پتھروں کی زد میں ہے۔ انہوں نے ٹھیکیدار کو آگاہ کیا کہ اگر سڑک نکالناہے تو پہلے سڑک کے ملبہ کی زد میں آنے والے مکانوں کے بارے میں کوئی فیصلہ لیاجاے۔ انہوں نے پی ڈبلیو ڈی ایکسین پونچھ و دیگر محکمہ کے اعلی آفیسران سے گزارش کی ہے کہ وہ اس معاملہ پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوے اس بے سہارہ کے ساتھ انصاف کا معاملہ کریں ۔سڑک کو منڈی تھانہ پولیس منڈی کی نفری نے جاکر کھلوایااور دو گھنٹے تک درماندہ رہنے والے لوگوں کو اپنے گھروں کی طرف روانہ کیا۔