راجوری میں ریسٹورنٹ، شراب خانے، ڈھابے بند کرنے کا حکم نامہ جاری

0
0

سماجی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر بھی پابندی،عوام بھی تعاون دے، 31 مارچ تک سختی کے ساتھ پابندی عائد رہے گی
عمرارشدملک

راجوری؍؍کورونا وائرس نے پوری دنیا کو گرفت میں لے لیا جس سے ہزاروں اموات اور لاکھوں زیر علاج ہیں تو وہیں حکومت ہند نے بھی کورونا وائرس سے بچنے کے لئے مختلف قسم کے اقدامات اْٹھائے ہیں جس کے چلتے جموں کشمیر میں بھی سخت ترین ہدایات جاری بھی کی اور وہیں ضلع راجوری میں بھی انتظامیہ کی طرف سے کچھ دن قبل تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا تھا تو بعدازاں انتظامیہ نے دفعہ 144 کو بھی نافذ کر دیا تاکہ کسی بھی مقام پر ہجوم اکھٹا نہ ہوسکے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے بتایا کہ میڈیکل ٹیمیں 24 گھنٹے تیار ہیں اور جی ایم سی ہسپتال راجوری میں تمام تیاریاں بھی کی گئی ہیں اور ساتھ میں کورونا وائرس سے بچنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ڈھابے، ریسٹورنٹ، شراب خانے، سماجی اور مذہبی اجتماعات پر 31 مارچ تک پابندی عائد کی گئی یے اور ایس ایس پی راجوری کو بھی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ان سب عمل درآمد ہوسکے۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایڈوائزری پر عمل کرے تاکہ ضلع راجوری پوری طرح سے محفوظ رہے سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا