گھبرانے کی ضرورت نہیں،احتیاط برتنا ضروری ہو گا:ڈاکٹر شمیم بھٹی

0
0

دفعہ 144 کے نفاذکے بعد بھی بازاروں میں بھاری رش،عوامی غفلت افسوسناک
نمائندہ لازوال

پونچھ؍؍ کرونا وائرس جیسی خطرناک بیماری کی روک تھام کے لیے جہاں بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وہیں ضلع پونچھ کے اندر بھی احتیاطی طور پر دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے مگر اس کے باوجود بھی راجا سکھدیو ضلع اسپتال پونچھ و شہر کے اندر بڑی بھیڑ دیکھی گئی ہر جگہ لوگوں کا انا جانا بدستور جاری تھا ۔اس سلسلے میں جب ذرائع ابلاغ کے نمائندے نے سپرانٹنڈنٹ میڈکل ڈاکٹر شمیم النساء بھٹی سے بات کی تب انہوں نے بھی اس بھیڑ کو لے کر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ کچھ لوگوں کو تو مجبوری ہوتی ہے کسی کو اپنا علاج کروانا ہوتا ہے مگر اس کے باوجود بھی بہت زیادہ بھیڑ دیکھ رہے ہیں۔ ایک مریض کے ساتھ چار سے پانچھ لوگ حاضر ہوتے ہیں جو کہ اس موقع پر صحیح نہیں۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر مزید اقدام ٹھائیں چاہیے پولیس اہلکاروں کی اضافی تعیناتی عمل میں لائی جائے اور اس نامی دفاع کو حقیقت میں عملی جامہ پہنایا جائے یا پھر لوڈ اسپیکر کے ذرائع عوام تک یہ پیغام پہنچایا جائے تاکہ عام لوگ اس سے احتیاط کریں اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور تمام احتیاطی طور ہاتھوں کو ہر وقت صاف و شفاف رکھیں تاکی اس بیماری سے ہم سبھی شہری محفوظ رہ سکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا