’بجلی بِلوں کے جھٹکے نہیں بجلی کی روشنی چاہئے‘

0
0

بانہال میں لوگوں نے محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاج کیا،بِلوں میں بے تحاشہ اضافہ، اورخدمات ناقص:الیاس بانہالی
ملک شاکر

بانہال؍؍بانہال کے علاقہ چملواس ڈولیگام اور مختلف پنچایتوں کے باشندوں نے بانہال میں محکمہ پاور ڈیولپمنٹ کے خلاف علاقوں میں غیر تسلیم شدہ ماہانہ بجلی بلوں اور بجلی کی فراہمی کی بحالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس احتجاج میں شامل مختلف پنچایتی نمایندوں سمیت علاقوں سے وابستہ لوگوں نے الزام لگایا کہ محکمہ عوام کے روز مرہ کے معمول کے بحرانوں کے ازالہ کے لئے فیلڈ اسٹاف پر چوکس اور گہری نظر رکھنے میں ناکام رہا ہے جس کے نتیجے میں تباہ شدہ ٹرانس فارموں کی عدم تبدیلی، ماہانہ بجلی بلوں کی جانچ پڑتال وغیرہ کی وجہ سے ہوتا ہے۔انہیں بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دریں اثنائ کانگریس کے رہنما اور سرپینچ الیاس بانہالی جو مقامی حکام سے پر امن احتجاج کی قیادت کر رہے تھے اور اپنے علاقوں سے وابستہ لوگوں کے مطالبات کو آگے بڑھاتے ہیں انہوں نے وہاں کے لوگوں کے دکھوں درد کو کم سے کم کرنے کے لئے محکمہ پی ڈی ڈی سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے مذید کہا کہ اگر محکمہ نے درہم برہم نظام میں بہتری نہ لائی تو جموں و سرینگر قومی شاہراہ پر آنے کے لئے مجبور ہوں گے اور محکمہ کے خلاف سخت احتجاج کریں گے۔اس موقع پر دیگر معزز شہریوں اور سرپنچ بشیر حاجی اور شبیر نائک کے علاوہ نایب سرپنچ جاوید چودھری اور یوتھ کارکن شاہین ملک اور گجر قائد چودھری لال نے بھی خطاب کیا اور بروقت ازالہ کے لئے اپنے مطالبات محکمہ پی ڈی ڈی کو پیش کئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا