لدھیانہ میں صوبائی مسلم ذمہ داران کی میٹنگ میں شاہی امام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی کا اعلان
لازوال ڈیسک
لدھیانہ؍؍آج یہاں تاریخی جامع مسجد میں ہوئی صوبائی میٹنگ میںپنجاب کے شاہی امام حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی کی صدارت میں جالندھر ، امرتسر ، ترنتارن ، ہوشیارپور ، نواں شہر ، روپڑ ، موہالی ، چنڈیگڑھ ، پٹیالہ ، سرہند ، راج پورہ ، نابھہ ، مانسہ ،مکتسر ، کوٹ کپورہ ، فیروزپور، موگا ، بٹھنڈہ ، کپورتھلہ اضلاع سے شہروں اور قصبوں کے امام صاحبان ، ذمہ داران ،و سماجی ملی تنظیموں کے نمائدے شامل ہوئے ، اس موقعہ پر شاہی امام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے اعلان کیا کہمودی سرکار کی طرف سے بنائے گئے کالے قانون کے خلاف صوبہ میں احتجاج جاری رکھیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہر اک مسلمان پر لازم کہ وہ اپنے ہم وطن ہندو سکھ عیسائی اور دلت بھائیوں کے ساتھ مل کر آواز حق بلند کرتے رہیں ، شاہی امام نے کہا کہ جو بھی فرقعہ پرست طاقتیں ملک میں نفرت پھیلانا چاہتی ہیں انکا جواب محبت اور اتحاد کی طاقت کے ساتھ دیا جائیگا ، شاہی امام نے کہا کہ پنجاب سے جس انداز میں ہندو سکھ مسلم اور دلتوں نے مل کر آواز اٹھائی ہے وہ دیش بھر کے لوگوں کے لئے آپسی بھائی چارے کی ایک زندہ مثال ہے ، شاہی امام نے کہا کہ پنجاب میں تمام مظاہرین اور قیادت کر رہے افراد اس بات کا دھیان رکھیں کے اگر مقامی حکام میں کوئی بھی پولیس یا سول افسر فرقعہ پرستی کا اظہار کرتا ہے تو فورا اسکے خلاف شکایت درج کروائیں ، شاہی امام نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ ملک کا قومی الیکٹرونک میڈیا اقلیتوں کے خلاف سازشوں میں شامل ہے ، انہوں نے کہا کہ جنکو اپنی طاقت پر غرور ہے وہ سمجھ لیں کہ زندگی اور موت اللہ کے اختیار میں ہے عوام ان سے ڈرنے والی نہیں ہے ،قابل ذکر ہیکہ میٹنگ میں یہ بات اتفاق رائے سے قراردا د منظور کی گئی کہ اس ہفتہ میں تمام صوبہ میں مختلف اوقات میں دیگر مذاہب کے لوگوں کے تعاون کے ساتھ این پی آر کے خلاف احتجاج کئے جائیں گے نیز تمام شہروں میںمتعلقہ حکام کو قابل احترام راشٹرپتی صاحب کے نام میمورنڈم دئے جائیں گے ۔