کورونا وائرس اَپ ڈیٹ

0
0

جموں وکشمیر میں 2157 اَفراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍حکومت نے آج کہا ہے کہ 2157اَفراد کو جموںوکشمیر میں مشتبہ کورونا وائرس معاملات کے ساتھ نگرانی میں رکھا گیا ہے۔نوول کورونا وائرس سے متعلق جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن کے مطابق مشتبہ معاملات کے ضابطے میں آئے 2157 مسافروں اور اَفراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جبکہ 1829اَفراد کو گھروں میں ہی کورین ٹائن کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ہسپتالوں میں کورین ٹائن کئے گئے اَفراد کی تعداد 29ہے جبکہ 131اَفراد کو گھروںمیں ہی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔بلیٹن کے مطابق 101نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 87منفی پائے گئے جبکہ دو معاملات کے نمونے مثبت پائے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ 12معاملات کی رپورٹیں 15؍ مارچ 2020 ء تک آنے کی توقع ہے۔دریں اثنا 168اَفراد نے 28دِنوں کی نگرانی کا دورانیہ مکمل کیا ہے۔بلیٹن میں مزید کہا گیاہے کہ گھروں میں کورین ٹائن کئے گئے اَفراد اور ان کے افراد خانہ سے کہا گیا ہے کہ وہ مقامی نگرانی ٹیموں اور صحت حکام کے ساتھ تعاون کریں اور گھروں کی کورین ٹائن کے لئے مرکزی وزارتِ صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کئے گئے رہنماخطوط پر سختی سے عمل کریں۔عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ وہ نگرانی کے عمل کو مستحکم کریں اور بیرون ملک سفرسے متعلق تفاصیل مقامی صحت حکام کو از خود پیش کریں۔اِس کے علاوہ تمام سماجی ، مذہبی اور سیاسی تنظیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ بڑے اجتماعات سے اجتناب کریں۔جاری کی گئی ایڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ صحت مند اَفراد کو میڈیکل ماسکس کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے کیوں کہ ایسا کرنے سے سیکورٹی کا ایک غلط تاثر پیدا ہوتا ہے اور ہاتھ دھونے جیسی اہم اقدامات نظر انداز ہوجاتے ہیں۔دراصل ماسکوں کا زیادہ دیر تک استعمال کرنے یا ڈسپوزبل ماسکس 6گھنٹوں سے زیادہ تک اِستعمال کرنے یا بار بار ایک ہی ماسک استعمال کرنے سے انفیکشن کا زیادہ خطرہ لاحق رہتا ہے۔ایڈوائزری میں سماجی رابطے کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گبھرائیں نہیں غیر ضروری سفر کو ترک کریں۔اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کو اِجتناب کریں۔ علاوہ ازیں بھیڑ بھاڑ والے علاقوں اور بڑے بڑے اجتماعات سے دور رہیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کے بنیادی اصولوں پر عمل کریں اور باربار صابن سے اپنے ہاتھ دھوئیں۔کھانستے یا چھنکتے وقت رومال کا استعمال کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔اگر کسی شخص کو بخار ہو ، کھانسی آتی ہو یا سانس لینے میں تکلیف محسوس ہو رہی ہو وہ جلد از جلد صحت حکام کے ساتھ رابطہ قائم کرسکتا ہے۔غلط فہمیوں کو دُور کرنے کے لئے لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکار کی طرف سے جاری کی گئی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں ۔ یہ جانکاری سرکار کی طرف سے پرنٹ او رالیکٹرانِک میڈیا روزانہ میڈیا بلیٹنوں کے ذریعے جاری کی جاتی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا