بھدرواہ کی رابطہ سڑکیں،محکمہ تعمیراتِ عامہ کے فریب پہ بارش کاپانی!

0
0

کھڈے مٹی سے بھرنے کے بعد بارش ہوتے ہی سڑکیں تالاب بن گئیں
ساجد طفیل لون

بھدرواہ ؍؍بھدرواہ کی تمام رابطہ سڑکوں کی حالت ابتر ہے ۔ان سڑکوں پر سے گزرنا دشوار ہے مگر محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ہے ۔ہر سال مرمت کے نام پر مٹی سے گڈھوں کو بھر دیا جاتا ہے جو بارش انے پر پھر ویسی ہو جاتی ہیں ان میں خاص کر بھدرواہ سرتنگل روڈ سب سے مشہور ہے کیوں کہ بھدرواہ کی 60فیصد چھوٹی بڑی گاڑیا ں اس روڈ سے گزرتی ہیں کیونکہ اسی روڈ پر یونیورسٹی کیمپس بھدرواہ بھی پڑتا ہے اس روڈ کے اس پاس جو دوکاندار ہیں ان کی بھی اکثر یہی شکایت ہکہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی ہر سال اس کی مرمت کے نام پر اس پر ہوے گھڈوں کو مٹی سے بھر دیتا ہے جو ہمارے لیے دوسرا عذاب بن گیا ہے کیونکہ جب بھی گاڑی گزرتی ہے تو ہماری دوکانیں گردہ غبار سے بھر جاتی ہیں اسی طرح کی شکایت محمد جمیل اور مشتاق احمد نے کی جن کی دوکان و مکان اسی سڑک کے اس پاس ہیں ۔ان لوگوں نے اخبار لازوال سے بات کرتے ہوے کہا کہ ہماری اپیل کو حکام بالا تک لے کے جانیں اور اس سڑک پر مکمل تارکول ڈھلوا کر ہم کو اس عزاب سے نجات دلایں محمد جمیل گنایی کا کہنا بارشوں کے موسم میں پانی ہماری دوکانوں میں ا جاتا ہے اور گرمی میں گرد غبار سے ہم پریشان ہیں ہم انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ ان سڑکوں پر تارکول ڈالی جاے تاکہ عوام کو درپیش مصبت کا حل نکاللا جاے جو ہمارا بنیادی حق بھی ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا