ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائی پر مینڈھر نیشنل کانفرنس ورکرز میں خوشی کی لہر

0
0

لازوال ڈیسک

مینڈھر؍؍گزشتہ سال کا پانچ اگست جموں وکشمیر کہ ہر شخص کو یاد ہے اور شاہد لمبے عرصے تک یاد رہے گا ۔اس تاریخ کو جموں کشمیر سے ریاست کا درجہ چھیننے کے ساتھ مرکزی سرکار نے دو حصوں میں تقسیم کرتے ہوے لداخ اور جموں وکشمیر کو دو الگ الگ یونین ٹیرٹری بنا دیا اور یہ سب کام کرنے کیلئے صابقہ ریاست جموں وکشمیر کہ تمام سیاسی لیڈروں کو نظر بند کر دیا کئی کو سیاسی لیڈروں کو چند روز بعد رہائی کا شرف حاصل ہوا لیکن ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ،محبوبہ مفتی سمیت کئی پارٹی ورکرز آرگنآئزیشن گروپ لیڈر و دیگر کئی سیاسی سماجی اشخاص پر پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کر دیا لیکن آج ڈاکٹر فاروق عبداللہ رہا کر دیا جس پر اسمبلی حلقہ مینڈھر کہ تمام نیشنل کانفرنس ورکرز نے راحت کی سانس لی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی وہاں سوشل سایٹ وٹسایپ پر پارٹی کارکنوں نے ٹائیگر از بیک کہ نارے بھی بلند کیے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا