کورونا وائرس کے نوڈل افسر ڈاکٹر شفقت خان معطل

0
0

میڈیکل آفیسر پونچھ ڈاکٹر سلیم بھٹی بھی معطل،غفلت کاشاخسانہ
یواین آئی/یوسف جمیل

سرینگر/پونچھ؍؍جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کے روز کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نامزد نوڈل افسر ڈاکٹر شفقت خان کو معطل کردیا۔محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نامزد نوڈل افسر ڈاکٹر شفقت خان کو اس کے خلاف زیر التوا انکوائری کے پیش نظرمعطل کیا جاتا ہے۔معطلی کے دوران موصوف افسر ضلع مجسٹریٹ دفتر کٹھوعہ یا چیف میڈیکل افسر کٹھوعہ کے دفتر کے ساتھ منسلک رہیں گے۔قبل ازیں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر موصوف افسر کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا: ‘جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نامزد نوڈل افسر ڈاکٹر شفقت خان کو ڈیوٹی کے ساتھ تساہل پسندی برتنے کے پیش نظر معطل کیا گیا ہے’۔بتادیں کہ ڈاکٹر شفقت خان نے چند روز قبل اپنے ایک ٹویٹ میں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملاقی ہوتے وقت مصافحے کے بجائے ‘نمسکار’ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس ٹویٹ پر انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا تھا۔ اِدھرضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادو نے ضلع ہسپتال پونچھ کے ایک ڈاکٹر ایم او سلیم بھٹی کو اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے کی پاداش میں معطل کردیا۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کے تلعق سے تمام ملازمین کو متحرک رکھا گیا ہے۔اس حوالے سے تحصیلدار حویلی نے بتایا کہ ایم او سلیم بھٹی کو ضلع ہسپتال میں سرویلینس ٹیم میں تعینات کیا گیا تھا وہیں سی ایم او پونچھ نے بتایا کہ متذکرہ بالا ڈاکٹر کو راجا سکھدیو سنگھ ہسپتال میں تعئنات کیا گیا تھا لیکن اس نے اپنے اسٹیشن کو چھوڑ کر بنا اطلاع دئے اور اجازت لئے سرنکوٹ کا رخ کرلیا۔اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر راہول یادو نے بتایا کہ یہ وقت ایک حساس وقت ہے۔پوری دنیا ایک نازک دور سے گزر رہی ہے اور ایسے وقت میں کسی بھی ملازم کی لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس حوالے سے کمشنر نے سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر شمیم النسائ ، کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایم او سلیم بھٹی کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں تاکہ کوئی بھی ملازم اپنی ڈیوٹی سے کنارہ کشی اختیار نہ کرے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا