ملازمین کو ہندی زبان میں خط وکتابت سے روشناس کیا گیا

0
0

سی ایس آر ٹی آئی پانپور میں یک روزہ ‘ہندی ورکشاپ‘ کا انعقاد
یواین آئی

سرینگر؍؍سینٹرل سریکلچرل ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی چیوٹ (سی ایس آر ٹی آئی) گالندر پانپور میں یک روزہ ہندی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملازمین کو ہندی زبان میں خط وکتابت سے روشناس کرنے کے علاوہ اس زبان کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ سی ایس آر ٹی آئی سلک بورڈ حکومت ہند کا ایک ادارہ ہے جو مرکزی وزارت برائے ٹیکسٹائلز کے تحت کام کرتا ہے۔ جمعرات کو منعقد ہونے والے اس ورکشاپ کے پہلے سیشن میں ‘ہندی زبان میں دفتری خط و کتابت’ موضوع کے تحت بات کرتے ہوئے مہمان خصوصی اور کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ ہندی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر بھارت اندو کمار پاٹھک نے کہا کہ دفتروں میں ہندی زبان میں خط وکتابت سے روشناس ہونا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ملازمین ہندی زبان سے واقف ہوں گے تب ہی وہ دفتری امور کو خود بھی سمجھ سکتے ہیں اور دوسرے متعلقین کو بھی اس کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کرسکتے ہیں۔موصوف اسسٹنٹ پروفیسر نے ملازمین کو ہندی زبان میں خط وکتابت کے اسرار و رموز سکھائے۔انسٹی چیوٹ کے ناظم ڈاکٹر ایس آر چودھری نے اپنے تقریر میں ہندی زبان کی اہمیت و افادیت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے کہ ہندی بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی زبان ہے جس کو سیکھنا ملک کے ہر شہری کے لئے ضروری ہے۔موصوف ناظم نے کہا کہ ہم نے یہ اس ورکشاپ کا انعقاد اس مقصد کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا کہ ملازمین ہندی زبان میں ہو رہی خط و کتابت سے روشناس ہوسکیں۔ورکشاپ کے دوسرے سیشن میں ’دفتروں میں فروغ ہندی‘ موضوع کے تحت تحیسم انصاری نے ہندی زبان کے فروغ اور اس کو سیکھنے کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ہندی سیکشن کے انچارج ڈاکٹر شاہ دیو چوہان نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ہندی زبان کی تکینکی اصطلاحات کے بارے میں مفصل بات کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا