میونسپل کمیٹی کشتواڑ ناکام ادارہ :نصیر احمد باغوان

0
0

نمائندہ لازوال

کشتواڑ ؍؍ضلع کشتواڑ کے سیاسی وسماجی کارکن نصیر احمد باغوان نے پریس کے نام جاری بیان میں میونسپل کمیٹی کشتواڑ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ میونسپل کمیٹی عوام کو صاف ستھرا سڑکیں اور سٹریٹ لائٹس کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ شہر کے گلی کوچوں کی حالت انتہائی تکلیف دہ ہے شہر کے جس بھی راستے سے گزر ہوتا ہے وہا ںپر میونسپل کمیٹی کے ذریعے نصب کیے گئے تباہ شدہ کوڑے دان کے ڈبے اور آوارہ کتوں کی بھرمار دکھائی دیتے ہیں ۔یہی حال راستوں اور روڈ لاییٹس کا بھی ہے اگرچہ حکومت نے روڈ لاییٹس اور سڑکیں بنانے کیلئے بہت ساری رقم صرف کی ہے مگر میونسپل کمیٹی کے اعلیٰعہدیداروں نے تباہ حال سڑکوں اور روڈ لاییٹس کی مرمت میں غفلت برت کر کروڑوں روپے کی روڈلاییٹس کو ناکارہ بنادیا ہے ۔روڈ لاییٹس کی خرابی سے شہریوں کو رات کے اندھیرے میں ٹھوکریں کھانے اور آوارہ کتوں کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھا ہے ۔ایسا لگتا شہر سڑکوں کی خستہ حالی اور سٹریٹ لائٹس کی خراب ہونے کی وجہ سے ویرانی کا منظر پیش کررہا ہے جیسے قصبہ کشتواڑ میں میونسپلٹی کا کویی وجود ہی نھی ہے باغوان نے گورنر سے اپیل کی کہ میونسپل کمیٹی کی طرف نظر ثانی کر کے اسے موثر بنا کر عوام کی مشکلات کا ازالا کیا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا