سجاد کھانڈے
کھڑی ؍؍جموں و کشمیر کی قومی شاہراہ پرآج بھی پنتھیال کے مقام پر لگاتار پتھر گرانے کی وجہ سے ٹریفک معطل رہا اور اسی کے ساتھ جموں و کشمیر کی قومی شاہراہ پر حادثوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ بھی جاری رہا۔گزشتہ چند روز سے بدلتے موسم کے ساتھ قومی شاہرا نے بھی اپنا رْخ بدل کر ایک خونی کھیل کھیلناشروع کردیا ہے اور گزشتہ شب بھی خونی نالا کے مقام پر راجستھان کا ایک ٹرک زیر نمبر RJ04GB7727 پتھر کی زد میں آیا جس میں ڈرائیور کی موت موقعہ پر ہی واقعہ ہوئی جس کی شناخت راؤ دیو راجستھان کے طور پر ہوئی۔جب سے حکومت اور چند نجی کمپنیوں نے جموں وکشمیر کی قومی شاہر کو چارگلیار سڑک بنانے کا بیڑا اپنے سر اٹھایا ہے تب سے ہی اس شاہرہ پر قیمتی جانوں کا زیاں لگاتار ہوتا آرہا ہیں۔ گذشتہ چند روز سے جموں و کشمیر کی قومی شاہر پر الگ الگ واقعات میں چار افراد جاں بحق چار دیگر زخمی اور کئی کروڑوں کا مالی نقصان بھی ہوا۔جہاں ایک طرف ان اموات کے پیچھے روڈ کو خستہ حال بنانے والی نجی کمپنیاں ذمہ دار ہیں تو وہی دوسری طرف ڈرائیوروں کی لاپرواہی بھی برابر کی ذمہ دار ہیں۔کیا کوئی ہیں جو ان سبھی چیزوں کو دْرست کرے گا۔؟ یہ سب سے بڑا سوال ہے۔