منڈی کے بالائی پہاڑوں نے ایک بار پھر برف کی سفید چادر اوڑھ لی

0
0

کئی جگہوں پر پسیاں گرنے اور ایم جی نریگاکا کام نقصان ہونے کی خبریں
ریاض ملک

منڈی؍؍منڈی میں گزشتہ پانچ دنوں سے سخت بارشوں سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے۔ وہی آج صبح سے ہی منڈی کے تمام بالائی علاقوں میں سخت برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ جس کی وجہ سے تمام بالائی علاقوں میں برف کی سفید چادر بچھ گئی ہے۔ جس سے منڈی لورن منڈی ساوجیاں منڈی سلونیاں ساتھرہ گلی پنڈی منڈی فتح پور لورن بٹل کوٹ وغیرہ سڑکوں پر شام تین بجے تک گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہورہی۔ جس سے لوگوں کو سخت پریشانیوں کاسامنا کر ناپڑا۔ اس بارے میں محمد اسلم ملک سرپنچ حلقہ اڑائی ملکاں نے نمائیندہ لازوال سے بات کرتے ہوے کہا کہ شدید بارشوں کے بعد برف باری سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ جس سے بجلی کی فراہمی میں بھی دقت پیش آئی جبکہ محکمہ پی ایچ ای کی ناقص کارکردگی اور برف باری سے پینے کے پانی کی شدید قلت درپیش ہے۔ انہوں نے کہا شدید بارشوں اور برف باری سے ایم جی نریگاکا کام بھی نقصان ہواہے۔ جبکہ مختلف علاقوں سے بھی پسیوں اور برفانی تودے گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا