عوام نے کیا ضع انتظامیہ سے سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ
یوسف جمیل
پونچھ؍؍ ضلع پونچھ کے تمام دیہی علاقاجات میں سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے عوام الناس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ضلع کے ہر گاؤں میں جہاں کئی سڑکیں نکالی گئی ہیں ان سڑکوں کو یا تو تکمیل تک نہیں پہنچایا گیا ہے اور اگر کہیں سڑکیوں پر تار کول بچھایا گیا ہے وہ بوسیدہ ہوکر زمین سے الگ ہوچکا ہے اور سڑکوں پر بڑے بڑے کھڈے رونما ہوچکے ہیں۔جسکی وجہ سے عوام الناس کو شدید مشکلات سے ہروقت دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی کو لے کر مقامی لوگوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع میں سڑکوں کی حالت کو جلد از جلد درست کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل سے انہیں راحت مل سکے۔ اس موقع پر فوجی محمد رشید نے کہا کہ دور دراز علاقاجات کے ساتھ ساتھ شہر پونچھ کو جموں سے جوڑنے والی شاہراہ بھی متعدد مقامات سے خستہ حالی کا شکار ہوچکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پونچھ تا منڈی سڑک پر ٹریفک کی آمد و رفت بہت زیادہ ہے اور سڑک تنگ ہونے کی وجہ سے جام بھی لگ جاتے ہیں۔لوگوں کو ایک گھنٹے کا سفر طے کرنے میں دگنا وقت ضائع ہوجاتا ہے۔وہیں عبدلرشید شاہپوروی نے کہا کہ سڑکوں کی حالت اس قدر خستہ ہیکہ ان پر گاڑیوں کا چلنا تو دور کی بات پیدل چلتے ہوئے بھی لوگ ڈرتے ہیں۔ انہوں نے سائیں میراں بخش اسلام آباد کو جانے والی سڑک کی خستہ حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک پر ہمیشہ درگاہ پر عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد سفر کرتی ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس سڑک کو نظرانداز کیا ہے حالانکہ اس سڑک پر اس سے قبل کئی حادثات رونما ہوچکے ہیںاور لوگوں کی جانوں کا ضیاں ہوچکا ہے لیکن انتظامیہ نے ان حادثات کے بعد بھی اس سڑک کی مرمت کرنے کی زحمت نہ کی ہے۔جعفر حیاتپوروی نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شاہپورہ سڑک کی مرمت کا کام بہت جلد شروع کیا جانا چاہیے۔اسکے ساتھ ساتھ پارکنگ کیلئے متبادل جگہ کا تعین کیا جائے۔انہوں نے ریاستی و ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ میں سڑکوں کے نظام کو بہتر بنا یا جائے تاکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔