ضلع ریاسی بلاک پونی واڑ نمبر 3/4 انسانیت کاایک خوبصورت گلدستہ

0
0

نمائندہ لازوال

ریاسی؍؍ضلع ریاسی بلاک پونی واڑ نمبر 3/4 میں انسانیت کاایک خوبصورت گْلدستہ دیکھنے کو ملا جب میں عبدالقادر کْنڈریا دلیری محلہ پونی اپنے رشتہ دار کے گھرجاتے روز شادی پر گیا میں نے خود اپنی آنکھوں سے یہاں دیکھا کہ ہندو مسلم سیکھ عیسائی آپسی بھائی چارے کی ایک مثال پیش کر رہے تھے ۔یہاں محمد رمضان کی دختر روزی کی شادی ہورہی تھی ۔محمد اقبال کے بیٹے کی برات ریاسی مْسلم محلہ سے آرہی تھی دعوت کا کھانا یہاں پہلے دن رات سے پّک رہا تھا ہوتا یہ ھے رشتے دار آکر مدد کرتے ہیں لیکن واڑ نمبر 3/4 دلیری محلہ پونی کے اندر یہاں کی مسلم گھرانے نے شادی کے گھر نا ہی گھر والوں کو ناہی رشتے داروں کو یہ کام کرنے دیا اس کمیٹی ممبران کے نام میں نے کچھ لئے، مرزہ سردار علی ،نثار احمد ،نظیراحمد، عبداللطیف ،مرزہ ساقی و دیگران اس دلیری محلہ کی کمیٹی نے خود کھانا بنا کر براتیوں و رشتہ داروں کو خود ہی سروس کرتے ہوئے بڑی عزت وعترام کے ساتھ کھانا کھلایا اور یہ ایک مثال سماج کے اندر پیش کی دوسری جانب اس گاؤں ومحلے کی دعوت کا کھانا سردار آیا سنگھ کے گھرپر محلے کی دوسری کمیٹی نے بنا کر عوام کو ڈاکٹر رام لال کے گھر پر بڑی عزت وعترام کے ساتھ کھانا کھلایا ۔اس کمیٹی ممبران کے نام اس طرع ہیں ۔کلدیپ ورما ،رگوناتھ ورما، نریش کمار، بال کریشن ،منوہر لال و دیگران ممبران نے شادی کی دعوت میں انسانیت کی خوبصورتی کا گْلدستہ پیش کیا اس تصویر میں ایسا لگا جیسے کے انسانیت کی اس سماج میں کمی نہیں ھے اس لئے بذریعہ پرئیس نوٹ میں یہ اطلاع عوام تک پہنچانا چاہتا ہوں اگر سماج کا ہر انسان ان کی طرح سوچے اور آگے بڑھے تو وہ دن دور نہیں یہ سماج بہْت زیادہ ترقی کرسکتا ھے اور مضبوط ہوسکتا ھے انسانیت کو اور اس سے بڑھوا مل سکتاھے ۔پونی دلیری محلے کے عوام حقیقت میں انسانیت کا گْلدستہ ہیں اس گْلدستے کی خوبصورتی کو بڈھاوا دینا سماج کے ہر انسان کا فرض بنتا ھے یہ لوگ مبارک کے حقدار ہیں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا