بارٹي کا سرفہرست مقام برقرار، سرینا ایک جگہ پھسلی

0
0

فلوریڈا،  (یو این آئی ) آسٹریلیا کی ایشلے بارٹي ڈبلیو ٹی اے کی جاری تازہ رینکنگ میں پہلے نمبر پر بنی ہوئی ہیں جبکہ امریکہ کی سرینا ولیمز ایک جگہ پھسل کر نویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔23 سالہ بارٹي 8717 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ رومانیہ کی سمونا ہالیپ 6076 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا 5205 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور کینیڈا بیانکا اندریسکو 4555 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر بنی ہوئی ہیں۔امریکہ کی صوفیہ کینن 4365 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کی بیلنڈا بینسچ ایک جگہ کی بہتری کے ساتھ سرینا کو پچھاڑکر 4010 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آ گئی ہیں جبکہ سرینا ایک جگہ پھسل کر 3915 پوائنٹس کے ساتھ نویں مقام پر ہیں۔یو این آئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا