زخمی ایلیسا پیری خاتون ورلڈ کپ سے باہر

0
0

میلبورن،  (یو این آئی ) آسٹریلیا کی آل راؤنڈر ایلیساپیری ہیمسٹرنگ چوٹ کی وجہ سے آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہیں۔پیری نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہو گئی تھیں جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلی گئی تھیں۔ پیری کے اس طرح ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی وجہ سے میزبان آسٹریلیا کو سیمی فائنل سے پہلے بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو پیر کو چار رن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔آسٹریلوی ٹیم کے ڈاکٹر پپ کیاگے نے کہاکہ پیری کو ہیمسٹرنگ چوٹ لگی ہے اور ان کی چوٹ سنگین ہے جس سے ان کے میچ سے باہر رہنے کا امکان ہے ۔ ہم فی الحال تمام اختیارات پر غور کر رہے ہیں اور ہم اس چوٹ پر قابو پانے میں پیری کی مدد کر رہے ہیں۔ٹیم کے چیف کوچ میتھیو مونٹ نے کہاکہ پیری ہماری ٹیم کے اہم رکن ہیں اور وہ ٹیم میں طویل عرصے سے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے اہم مرحلے پر ان کے باہر ہونے سے ہمیں ذاتی طور پر کافی مایوسی ہے ۔ ہمیں دکھ ہے کہ ان کے پاس ٹورنامنٹ ختم کرنے کا موقع نہیں ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا