برفباری اور بارشوں کے بعد موسم میں بہتری

0
0

کھلی دھوپ نکلنے کے ساتھ ہی سنڈے مارکیٹ میں لوگوں نے خریداری کی
کے این ایس
سرینگر؍؍وادی کشمیر میں2روز تک پہاڑی علاقوں میں برف بھاری اور میدانی علاقوں میںوقفے وقفے تک بارشوں کے سلسلے کے بعد موسم میں بہتری درج ہوئی ہے ۔اس دوران اتوار کے صبح سے ہی شہر سرینگر میں کھلی دھوپ نکلی جبکہ باقی بالائی و میدانی علاقوں میں موسم خشک رہا۔ادھر موسم میں بہتری کے ساتھ ہی شہر سرینگر میں ہر اتوار کو سجنے والے بازار’سنڈے‘ مارکیٹ میں لوگوں کی بھاری تعداد کو مختلف قسم کے اشیا ء کی خریداری کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر میں جمعہ اور سنیچر سے موسم خراب رہنے پہاڑیو سرحدی علاقوں میں برف بھاری اور میدانی حصوں میں بارشوں کے بعد اتوار کو موسم میں بہتری آئی ،جس دوران سرینگرمیں دن بھر کھلی دھوپ نکلی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم خشک رہا اور دن بھر دھوپ چھاو کا کھیل جا ری رہا۔اس دوران سرینگر میں دھوپ نکلنے کے ساتھ شہر سرینگر میں ہر اتوار کو سجنے والے بازار’سنڈے‘ مارکیٹ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو کریداری کرتے ہوئے دیکھاگیا ہے ۔ اس دوران گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں یہاں بازار میں زبردست ببھیڑ اور رونق دیکھنے کو ملی ہے جہاںٹی آر سی گراونڈ سے جہانگیر چوک تک سڑک کے دونوں اطراف لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو مختلف اشیاء جس میں سردی جوتے،ملبوسات،بچھائی،پردے،کچن سامان و غیرہ کو خریدتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔ ادھر بازار میں بھاری بھیڑ کے باعث کئی جگہوں پت ٹریفک جیم بھی دیکھا گیا ہے ۔ خیال رہے سنڈے مارکیٹ سرینگر میں سنجے والا ایسا بازار ہے جس میںہر کوئی چیز دستیاب رہتا ہیء جس میں خاص کر وادی کے اطراف سے آئے ہوئے لوگ ہر موسم میں کام آنے والے اشیاء خریدتے ہیں ۔لوگوں کا خیال ہے کہ اس بازار میں کافی اچھی اور کم قیمتوں والے اشیاء بھی دستیاب ہوتے ہیں ۔جبکہ سماج کے مالی اعتبار سے کمزور طبقوں سے لے کر امیر ترین لوگ اس بازار میں خریدری کر تے ہیں ۔ اگر چہ اس بازار میں ابتدائی ایام میں صرف پرانے کپڑے ہوتے تھے تاہم کئی سال سے یہاں ہر کوئی اعلیٰ اور میعاری شیز بہتر قیمتوں میں ملتا ہے جہاں سماج کے بیشتر لوگ اسی بازار میں اشیاء کی خریدری کو ترجیح دیتے ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا