عسکری تنظیم لشکر طیبہ کا سہولیت کا ر گرفتار

0
0

دو عسکریت پسندوں کو گاندر بل پہنچا نے میں ملوث تھا :پولیس
کے این ایس
سرینگر؍؍پولیس وفوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک غیر معمولی کارروائی کے دوران وسطی ضلع گاندر بل میں عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے ایک سہولیت کا ر کو گرفتار کیا گیا ۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزم دو عسکریت پسندوں کو گاندر بل پہنچا نے کے علاوہ عسکریت پسندوں کو مدد ینے میں ملوث تھا ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ برس نومبر میں معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوئے لشکر طیبہ کے جنگجو کے ساتھی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دوران تفتیش یہ معلوم ہوا ہے کہ 12نومبر2019کو کلن گاندر بل میں ملی ٹنٹ مخالف آپریشن عمل میں لایا گیا،جس دوران معرکہ آرائی میں ایک لشکر طیبہ جنگجو مارا گیا ،یہاں دو عسکریت پسندوں کو پہنچایا گیا تھا ۔ان کا کہناتھا کہ یہ خلاصہ گرفتار عسکریت پسندوں کے سہولیت کار فیاض احمد بٹ ساکنہ اکہال کنگن نے دوران تفتیش کیا ۔پولیس نے بتایا کہ بٹ حریت کا نفرنس کارکن ہے ۔پولیس کے مطابق بٹ نے ہی بانڈی پورہ سے عسکریت پسندوں کو گاندر بل پہنچایا ۔پولیس کے مطابق بٹ کو چینی ساخت گرینیڈ کیساتھ گرفتار کیا گیا ۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ سابق پولیس ریکارڈ کے مطابق سال2008میں کنگن پولیس اسٹیشن پرہوئے گرینیڈ دھماکے میںبھی بٹ ملوث تھا جبکہ اس معاملے کے حوالے سے پہلے ہی ایک مقدمہ درج ہے ۔بٹ کو پہلے بھی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا اور وہ جیل میں مقید تھے ۔ پولیس کے مطابق کلن میں ایک ملی ٹنٹ جاں بحق ہوا تھا جبکہ 4جنوری کو نثار احمد ڈار نامی زخمی جنگجو کو اسپتال سے گرفتار کیا گیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا