ہندوارہ میں منشیات مخالف جانکاری پروگرام منعقد

0
0

بدعت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی فوری ضرورت:محمد اسلم بٹ
کے این ایس
سرینگر؍؍ہندوارہ میں ’کوڑو‘ نامی رضا کار تنظیم کی جانب سے ایک روزہ منشیات مخالف پروگرام منعقد ہوا ہے جس میں علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔ تقریب میں کشمیر نیوز سروس کے ایم ڈی محمد اسلم بٹ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر کے اس وباء کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے ۔انہوں رضاکار تنظیم کے اس اقدام کی تعریف کی ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق غیر سرکاری رضا کار تنظیم کوڈو(KUDO) کی جانب سے شمالی کشمیر کیہندوارہ علاقے میںایک روزہ منشیات مخالف پروگرام منعقد ہوا ہے جس میں علاقے سے تعلق رکھنے والے متعدد زی عزت شخصیات طلباء اور عام نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔ اس دوران تقریب میں مقررین نے منشیات کے بڑتھے استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بدعت کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔اس دوران تقریب میں کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے منیجنگ ڈائر ایکٹر محمد اسلم بٹ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ہے ۔محمد اسلم بٹ نے اپنی تقریر کے دوران بتایا کہ یہ بدعت دن بدن پھیلتی جا رہی ہے ۔انہوں نے بتایا اس بدعت کو ہر سطح چاہے سماجی،انفرادی ،اجتماعی اور سرکاری سطح سب کو مل کرجڑ سے اکھاڑنے کی ضرورت ہے جبکہ منشیات کے قلع قمع کرنے کے لئے ہر ایک کو متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ کچھ سماج دشمن ہماری نوجوان نسل کو اس بدعت میں مبتلا کر کے ان کی زندگیاں برباد کر تے ہیں جس کے خلاف ہم سب کو کام کرنا ہوگا،بصورت دیگر خدا نہ کرے ہم اپنی نسل کو تباہ ہوتے ہوئے دیکھیں گے ۔انہوں نے رضاکار تنظیم کی جانب سے اس طرح کے عوام دوست پروگرام منعقد کرنے پر ان کے کام کی سراہنا کی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا