یواین آئی
حیدرآباد؍؍آملیٹ بنانے سے انکارپربیوی کا قتل کرنے والے شوہرکو تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کی ایک عدالت نے عمرقید کی سزا سنائی ہے ۔ حیدرآباد کے بالاپو،روشن الدولہ کالونی سے تعلق رکھنے والے ناگیش کا فروری 2016 میں اپنی بیوی کا آملیٹ نہ بنانے کے مسئلہ پرجھگڑا ہوا تھا جس کے بعد شوہرنے مصالحہ پیسنے کے موسل سے حملہ کرکے اسے آگ لگادی تھی جس کے نتیجہ میں خاتون کی موت ہوگئی۔ اس معاملہ میں رنگاریڈی سکنڈ ایڈیشنل جج نے مجرم کو عمرقید کی سزا سنائی۔