ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ کی وساطت ایل جی سے مداخلت کی اپیل
ریاض ملک
منڈی// ضلع پونچھ کے گاؤں سیڑھی خواجہ میں بجلی کی ناقص کارکردگی سے عوام سخت پریشان ہے۔کئی کئی گھنٹے بند رہنے اور بے وقت کٹوتی سے تنگ آکر لوگ محکمہ بجلی کے خلاف سخت سیخ نظر آئے اس حوالے سے دیگر لوگوں کے ساتھ ساتھ محمد اشرف ملک نے نمائیندہ لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لگ بھگ دو ماہ سے چار اور پانچ سو کے حساب سے محکمہ بجلی کی جانب یہاں اس غریب عوام کو بل دیئے جاتے ہیں۔ جو کہ یہاں کی غریب عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ اشرف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی کے پول تو فراہم کیے گئے ہیں جو جگہ جگہ پڑے ہوے ہیں ۔ ٹرانسفارمر بغیر تاربندی کے کھلا پڑا ہے جس سے کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔ اس دوران پنچ سیڑھی خواجہ محمد جمیل نے بات کرتے کہا کہ بجلی کی خستہ حالی سے سکولی بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔ اور مقامی لوگوں پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ جمیل نے کہا کہ بجلی تو آتی نہیں لیکن محکمہ بجلی کی جانب سے تین چار سو کے حساب سے بجلی کے بل اس غریب عوام کے ہاتھوں میں تھما دیے جاتے ہیں۔ اس موقع پر عبدل سلام ملک نے کہا کہ بارش تو بعد میں آتی ہے لیکن بجلی بارش سے پہلے کاٹ لی جاتی ہے۔انہوں نے لیفٹینٹ گورنر اور ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ راہل یادو سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دونوں طرح سے عوام پر زیادتی نہ کی جاے بجلی بھی نہیں اور بلوں میں اضافہ یہ ہر گز عوام کو منظور نہیں البتہ محکمہ بجلی کو اس بارے میں متحرک کیا جاے تاکہ عوام کو بروقت بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ اس غریب عوام کے ساتھ انصاف کا معاملہ کیا جائے تاکہ اس غریب عوام کو مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے پورے سیڑھی خواجہ سیڑھی چوہانہ اور دوسرے ملحقہ علاقوں میں بجلی کے نظام کو درست کرنے کی مانگ کی ہے۔اس حوالے سے ایکسین پی ڈی ڈی نے کہا کہ اب بجلی محکمہ کے پاس نہیں ہے بل اب اس سے بھی زیادہ آنے کا اندیشہ ہے۔ اورلائین وغیرہ کو ٹھیک کرنے کے بارے میں جانکاری دینے سے اعراض کیا ہے۔