آؤلیاء کرام کی محبت کو تلاش کریں مگر بال مت تلاش کریں : مفتی غلام محی الدین
عبدالقیوم
کوٹرنکہ ؍؍ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کی عوام میں دو دن سے ایک غلط افواہ پھیلائی گئی جس میں یہ کہا گیا کہ قرآن پاک کو کھول کر دیکھا جائے اس میں بال ہونگے اور ان کو دھو کر پی لیا جائے جو نہیں پیئے گا اس کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا جمعرات کی صبح سے ہی ہر گاؤں میں افواہ آگ کی طرح پھیل گئی اور عوام میں ایک بے چینی پیدا ہو گئی ہر علاقہ سے عوام نے علماء اور آئماء مساجد سے رابطہ کیا کہ کیا ماجرہ ہے جسکی علمائ اور آئماء مساجد نے تردید کی اسی افواہ پر انجمن علماء اہلسنت کے سرپرست اعلیٰ الحاج مفتی غلام محی الدین مصباحی نے کوٹرنکہ کی جامعہ مسجد میں نماز جمع کے وقت اپنے خطاب میں کہا کہ یہ جو افواہ پھیلائی گئی ہے یہ سرا سر غلط افواہ ہے ۔اس طرح کی غلط افواہوں پر دھیان نہ دیا جائے۔ علماء نے اس افواہ کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ قرآن پاک کی تلاوت کرتے رہیں۔ نمازوں کی پابندی کریں اؤلیاء کرام کی محبت کو تلاش کریں ۔نقش سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو تلاش مگر قرآن پاک میں بال مت تلاش کریں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کریں تاہم یہ جو ایمان کو کمزور کرنے والی افواہ پھیلائی جارہی ہیں ان پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔