جموں میں عوامی دربار منعقد

0
0

روہت کنسل اور منظور احمد لون نے لوگوں کے مسائل سنے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍منصوبہ بندی و ترقی اور اطلاعات محکموں کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل اور سیکرٹری زراعت منظور احمد لون نے آج یہاں عوامی رابطہ مہم کے تحت منعقدہ ایک دربار میں لوگوں کے مسائل سنے ۔سناسر ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ گروپ کے ایک وفد نے مقامی کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے مناسب اقدامات کرنے کی مانگ کی۔اس وفد نے علاقے کے کسانوں کے لئے اخروٹ اور بادام کے معیاری پودوں کا مطالبہ کیا۔وفد نے کہا کہ علاقے میں سوکھے میوئوں کے درخت اُگانے کی کافی گنجائش ہے ۔کوٹلی بجالیاں کٹرا کے ایک وفد نے گورنمنٹ ہائی سکول نامیاں کا درجہ بڑھانے کی مانگ کی اور علاقے کے لوگوں کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا۔دیگر کئی وفود اور افراد نے اپنے مطالبات انتظامی سیکرٹریوں کی نوٹس میں لاکر اُن کو پورا کرنے میں افسروں کی مداخلت طلب کی۔انتظامی سیکرٹریوں نے تمام وفود اور اَفراد کے مطالبات غور سے سنے اور عوامی مسائل حل کرنے کا یقین دِلایا۔ انہوں نے کئی مسائل کے حل کے لئے موقعہ پر ہی افسروں کو ہدایت دی ۔اس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں شفیقہ خالد، تحصیلدار سچیت گڈھ ، گندیپ کمار ، چیف ایگریکلچر افسر جموں ،ایف اے بٹ اور دیگر افسران بھی موجو دتھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا