جموں وکشمیر میں نبارڈ سیکٹر میں 95فیصد سے زیادہ حصولیابی درج

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍فائنانشل کمشنر خزانہ ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی صدارت میں آج اعلیٰ اختیاری کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نبارڈ کی معاونت والی پروجیکٹوں کی کارکردگی اور حصولیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ بینک کی معاونت سے دردست لئے گئے پروجیکٹوں کے تحت 95فیصد سے زائد حصولیابی درج کی گئی ہے۔میٹنگ میں فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اَتل ڈولو ، کمشنر سیکرٹری صحت عامہ اے کے ساہو، ڈائریکٹر فائنانس شوکت حسین میر، سی جی ایم نبارڈ پی بالا چندرن ، ڈی جی ایم نبارڈ راہل ششانی اور دیگر کئی حکام موجود تھے۔ڈاکٹر مہتا نے متعلقہ محکموں کو مالی سال کے آخر تک پوری رقم یعنی 500کرو ڑروپے واگزار کرنے کی ہدایت دی ۔اُنہوں نے تمام محکموں سے یوٹیلائزیشن سر ٹیفکیٹ حاصل کرنے کے عمل کے بارے میں جانکاری طلب کی۔ڈاکٹر مہتا نے کارکردگی کو مزید بہتربنانے کے لئے مختلف محکموں کے درمیان قریبی تال میل پر زوردیا۔فائنانشل کمشنر نے مختلف معاملات کے حل کے لئے منظم لائحہ عمل پیر ا ہونے کی ضرورت پر زور دیا ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ مالی سال کے لئے 500کروڑ روپے کی واگزاری کے مقابلے میں تعمیراتِ عامہ ، صحت عامہ اور اینمل ہسبنڈری کے شعبوں کے لئے 400.64کروڑ روپے کو منظوری دی گئی ہے اور اس طرح حصولیابی 95.95فیصد درج کی گئی ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ منظور کئے گئے پروجیکٹوں میں دیہی علاقوں میں سڑکوں اور پلوں کے پچاسی ،38واٹر سپلائی سکیمیں اور اینمل ہسبنڈری کے دو پروجیکٹ شامل ہیں۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ 99.08کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹ نبارڈ کی منظوری کے لئے بھیجے گئے ہیں ان میں ہارٹیکلچر کے پانچ ،زراعت کے چھ اور آبپاشی و فلڈکنٹرول کے آٹھ پروجیکٹ شامل ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا