کنسل نے جموں وکشمیر میں عوامی رابطہ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی و اطلاعات روہت کنسل نے آج یہاں ایک میٹنگ کے دوران جموںوکشمیر کے اطراف و اکناف میں جاری مختلف عوامی رابطہ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود ہردیشن کمار ، سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج شیتل نندا، ناظم اطلاعات ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر اور دیگر افسران موجود تھے۔جموںوکشمیر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے دونوں مرحلوں کی حصولیابیوں اور اس دوران لئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔اس موقعہ پر روہت کنسل نے کہا کہ نیتی آیوگ نے پائیلٹ پروجیکٹوں کی عمل آوری کے لئے تمام ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں میں جموں وکشمیر کومنتخب کیا ہے جس دوران اس خطے میں اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام عملانے کا موقعہ ملے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ عوامی رابطہ پروگرام کے تحت جموںوکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر از خود کئی علاقوں کا دورہ کرکے زمینی صورتحال کا جائزہ لیتے ہیں۔مرکزی وزراء کے رابطہ پروگراموں کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ کئی لوگوں اور وفود نے اپنے مسائل اور مطالبات مرکزی وزراء کی نوٹس میں لائے جن کو متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ اُٹھایا گیا۔پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو لگن اور تن دہی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی تاکہ لوگوں کو درپیش مسائل وقت پر حل کئے جاسکیں۔اُنہوں نے بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران لئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کی بھی ہدایت دی۔سیکرٹری موصوف نے ڈپٹی کمشنر وں کو ہدایت دی کہ وہ تمام پنچایتوں میں شکایتی بکس نصب کرنے کا عمل جلد از جلد مکمل کریں اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے قابل عمل میکانزم اپنائیں ۔روہت کنسل نے بیک ٹو ولیج پروگرام کے دونوں مرحلوں کو کامیاب رابطہ مہم قرار دیا ۔اُنہوں نے اِ س سلسلے میں حاصل کی کامیابیوں کی تشہیر کے لئے نظامت اطلاعات و تعلقات عامہ کے ساتھ ڈپٹی کمشنروں کو رابطہ کرنے کی ہدایت دی۔پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ جموںوکشمیر میں 60,000 سیٹ ٹاپ بکس مفت تقسیم کئے جارہے ہیں جس میں ایک بڑی تعداد کی تقسیم کاری مکمل کی جاچکی ہے۔اُنہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ ایسی عوامی مانگوں کی ایک فہرست ترتیب دیں جن کا تعلق مرکزی سرکار کے ساتھ ہے تاکہ ایسے مطالبات کو مرکزی سرکاری کے ساتھ اٹھایا جاسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا