سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا مردم شماری 2021 اور پی ایم ڈی پی کی تیاریوںکا جائزہ لیا
جموں؍؍پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی ، نگرانی او راطلاعات روہت کنسل نے آج ایک میٹنگ کے دوران مستحقین کے لئے عملائی جارہی سکیموں اور عوامی رابطہ پروگراموں کے تحت کاموں اور مردم شماری 2021ء کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج شیتل نندا، ناظم اطلاعات و رابطہ عامہ ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر، سیکرٹری سماجی بہبود ہردیش کمار اورکئی دیگر اَفسران بھی موجو دتھے۔جموں وکشمیریوٹی کے تمام ڈپٹی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔پرنسپل سیکرٹری نے مختلف فلیگ شپ سکیموں اور پروگراموں کا جائزہ لیا اور ضلع ترقیاتی کمشنروں سے سکیموں کی عمل آوری کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔روہت کنسل نے ترقیاتی کمشنروں سے کہا کہ وہ تمام ضلعوں میں صد فیصد مستحقین کو سکیموں کے دائرے میںلائیں۔انہوں نے اُجولا، سوبھاگیہ، پی ایم جے وائی ، کسان فصل یوجنا او رکئی دیگر سکیموں کا بھی جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر رجسٹرار سنسس جموںوکشمیر و لداخ پرسنا نے مردم شماری 2021ء کے مختلف امور کا تفصیلی خاکہ پیش کیا۔ اُنہوں نے جانکاری دی کہ مردم شماری کا پہلا مرحلہ یکم جون سے 15جولائی تک جاری رہے گا اور پہلے مرحلے کے دوران کنبوں کی فہرست تیار کی جائے گی او ردوسرے مرحلے میں آبادی کا خاکہ جمع کیا جائے گا۔ میٹنگ میں باڈرائیریا ڈیولپمنٹ پروگرام کی عمل آور ی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پرنسپل سیکرٹری نے جموں رِنگ روڈ ، سری نگر رِنگ روڈ ، اکھنو ر روڈ ، سری نگر۔ بارہمولہ ہائی وے پروجیکٹ ، سری نگر ۔ سونمرگ ۔گمری روڈ پروجیکٹ اور پاکل ڈُل کا بھی جائزہ لیا۔