کے کے شرما نے بجلی کی سکیموں کی عمل آوری میں سرعت لانے پر زور دیا

0
0

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے بجلی کی مختلف سکیموں کی عمل آوری میں سرعت لانے میں زور دیا ہے۔اِن سکیموں کا مقصد بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو استحکام دینے اور ترسیلی گنجائشوں میں اضافہ کرنے کے علاوہ لوگوں کو بلا خلل بجلی فراہم کرنا ہے۔مشیرموصوف نے اِن باتوں کا اظہار افسروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو جموںوکشمیر میں مختلف سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لینے اور بجلی کے منظر نامے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔منیجنگ ڈائریکٹر جموں اینڈ کشمیر پاور ڈسٹربیوشن کارپوریشن جموں / کشمیر یشا مڈگل ، ڈیولپمنٹ کمشنر پاور محمد اعجاز ، ای ایم آر ای وِنگ ، ایس اینڈ او وِنگ او رپروجیکٹ وِنگ کے چیف انجینئر صاحبان کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسرا ن نے میٹنگ میں شرکت کی۔مشیر موصوف نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے عملائے جارہے تمام فلیگ شپ سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔کئی اہداف کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے دوران مشیر موصوف نے متعلقہ افسرو ں کو ہدایت دی کہ وہ مرکزی معاونت والی سکیموں کی عمل آوری میں سرعت لائیں ۔انہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ اِن پروجیکٹوں میں حائل رُکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے لگاتار میٹنگوں کا انعقاد کریں تاکہ مقررہ وقت کے اندر یہ پروجیکٹ پایۂ تکمیل ہوں۔انہوں نے افسروں کو ضلع سطح پر تکنیکی کمیٹیاں قائم کرنے پر زور دیا تاکہ پروجیکٹوں سے متعلق چھوٹے چھوٹے معاملات کا حل آسانی سے نکالا جاسکے۔مرکزی معاونت والی سکیمو ںکے تحت نئے سب سٹیشنوں کا قیام ، ایچ ٹی / ایل ٹی لائنوں کو بچھانے اور نئے ڈسٹربیوشن ٹرانسفارمروں کو نصب کرنے کے عمل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مشیر موصوف نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ خطے میں بجلی کی تقسیم کاری کے نظام میں بہتری لانے کے لئے کوششیں کریں۔میٹنگ میں دین دیال اوھپادیا گرام جیوتی یوجنا ، سوبھاگیہ ، انٹگریٹیڈ پاور ڈیولپمنٹ سکیم اور وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت عمل میں لائے جارہے پروجیکٹوں کا بھی جائزہ لیاگیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا