سماجی کارکن محمد امین زرگر نے عوام کی شکایات کو دور کرنے کا مطالبہ کیا

0
0

نمائندہ لازوال

ڈوڈہ؍؍ محمد امین زرگر نے میڈیا رپورٹر سے کاستی گڑہ علاقے کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں انہوں نے تعلیم کی اہمیت اور لوگوں کی دیگر بنیادی ضروریات کو اجاگر کیا۔ انکا کہنا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ ماڈل ہایر اسکینڈری اسکول کاستی گڑہ کے آخری پرنسپل کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے اسکینڈری اسکول کاستی گڑھ 2017 سے پرنسپل کی پوسٹ ابھی بھی خالی ہے، جس کا براہ راست اثر اسکول انتظامیہ اور طلبہ پر پڑتا ہے۔ محمد امین زرگر نے اس مسئلے کو جلد از جلد ازالے کے لئے اس پریس ریلیز کے ذریعہ لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر کے سامنے التجا کرتے ہیں اور مذکورہ ادارے کے غریب طلباء کے مفاد میں ماڈل ایچ ایس ایس کاستی گڑہ (درس و تدریس اور نان ٹیچنگ) کی تمام خالی آسامیوں کو پْر کرنے کی گْزارش کرتے ہیں۔اسکے علاوہ محمد امین زرگر نے علاقہ میں دیگر پریشانیوں کے بارے میں بھی میڈیا کو بتایا، مارکیٹ کاستی گڑھ میں اے ٹی ایم کے بغیر درپیش مشکلات کو اجاگر کیا۔ کاروبار کی ترقی کے لیے کاستی گڑہ کے مرکزی بازار میں اے ٹی ایم (جے کے بینک) کھولنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے اپنے مطالبات میں زونل ایجوکیشن آفس کاستی گڑھ کھولنے کا مطالبہ کیا۔بی ایس این ایل ایکسچینج کاستی گڑہ کو دوبارہ سے شروع کرنے پر زوردیا بی ایس این ایل ایکسچینج جو کیی برسوں سے بند پڑی ہے۔ پوری تحصیل کاستی گڑھ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ تعمیر کرنا۔ گرلز مڈل اسکول کاستی گڑھ (1939 میں قائم) کی اپ گریڈیشن۔ گورنمنٹ ہائی اسکول صولی کی اپ گریڈیشن۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول دھارکے لئے اسکول کی عمارت کی تعمیر کرنا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا