لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍جموں وکشمیر اور مغربی بنگال کے مابین صدیوں پرانے رشتوں کو مزید مستحکم کرنے کے لئے محکمہ سیاحت نے حال ہی میں کولکتہ میں کئی روڈ شوز منعقد کئے۔اس سلسلے میں ناظم سیاحت کشمیر نثار احمد وانی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد کولکتہ کے دورے پر گیا تھا۔ وفد نے وہاں کی کشمیر کی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کئی سرگرمیاں منعقد کیں۔ناظم سیاحت نے مغربی بنگال کے لوگو ںسے تلقین کی کہ وہ کشمیر کے سیاحتی دورے پر آکر یہاں کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوں ۔ انہوں نے سیاحوں کو یقین دلایا کہ کشمیر ان کے لئے ایک محفوظ جگہ ہے ۔ محکمہ نے اس سے قبل بنگلور ، پونے ، بھونیشور میں روڈ شوز منعقد کئے ہیں اور چنئی ، وجے واڑہ اور ممبئی میں مزید روڈ شوز کرنے کا پروگرام ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو کشمیر کی سیر کی جانب راغب کیا جاسکے۔