تقریب کامقصد کنزرویشن بیس کو متبادل روزگار فراہم کرنا ہے:چوہدری محمد یاسین
لازوال ڈیسک
شوپیان؍؍ترقیاتی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین نے آج مارکھور کنزرویشن پروگرام کے تحت وائلڈ لائف فارسسٹس ٹورازم اورمحکمہ صحت کے آفیسران کے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ترقیاتی کمشنر نے کہا اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کا مقصد کنزرویشن بیس کو متبادل روزگار فراہم کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ اگرچہ آبادیاں اس کی طرف تیزی سے راغب ہورہی ہیں تاہم اس کی گنجائش بہت ہی محدود ہے۔پروگرام کے انعقاد کا مقصد ان خطرات کو قابو میں کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ تمام کمیٹیوں کے ساتھ ورکشاپوں کا انعقاد کرنا اور ممبران کو جدید وسائل کے منیجمنٹ سکلز کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔