جموں کشمیر حکومت 2021 تک ہر ایک گھر تک نل کے ذریعے

0
0

پانی پہنچانے کی وعدہ بند ۔ اے کے ساہو سرینگر میں عوامی دربار کی صدارت کی
لازوال ڈیسک
سرینگر ؍؍سیکرٹری پی ایچ ای ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول اجیت کمار ساہو نے آج سرینگر میں ایک عوامی دربار کے دوران لوگوں کے مسائل سُنے ۔ اس دوران وادی کے مختلف ضلعوں سے تعلق رکھنے والے وفود اور افراد نے اپنے اپنے مسائل اُن کی نوٹس میں لائے ۔ اس موقعہ پر وائس چیئر مین ایس ڈی اے وکاس کنڈل اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر بولتے ہوئے اے کے ساہو نے کہا کہ جموں کشمیر بھر میں جل جیون مشن عملایا جا رہا ہے جس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ جموں کشمیر کے ہر ایک گھر تک نل کے ذریعے سے پانی پہنچانا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے جل جیون مشن کا ہدف 2022 تک مکمل کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے جو ملک بھر کے اہداف سے دو سال پہلے ہے ۔ عوامی دربار کے دوران 105 وفود اور کافی تعداد میں افراد نے انتظامی سیکرٹری کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے اپنے مسائل سے اُنہیں آگاہ کیا ۔ جن وفود نے اے کے ساہو کے ساتھ ملاقات کی اُن میں باغات کالونی ، تانترے گراؤنڈ ہندواڑہ ، سیر ہمدان ، مہندی کالونی بڈگام ، نسو پوتکھا کے وفوشامل ہیں اس دوران کئی ملازمین انجمنوں کے وفود نے بھی اُن کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے مسائل کو اجاگر کیا ۔ اس دوران کئی سروس معاملات کو بھی اجاگر کیاگیا۔ اے کے ساہو نے وفود کے مسائل غور سے سُنے اور انہیں یقین دلایا کہ جائیز مسائل پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا