محکمہ تعلیم کی آئی ای وِنگ کے اہتمام سے کپواڑہ میں تقریب منعقد

0
0

لازوال ڈیسک
کپواڑہ؍؍محکمہ تعلیم کی انکلیسو وِنگ نے سماگراہ شکھشا کے اہتمام سے آج یہاں ایک کیمپ منعقد کیا جس کی صدارت اے ڈی سی نذیر احمد لون نے کی۔کیمپ میں ضلع کے چیف ایجوکیشن آفیسر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔محکمہ تعلیم کے ایک سروے کے مطابق ضلع میں جسمانی طور خاص بچوں کی تعداد 3708 ہے۔ جن میں سے 2956 بچے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ 552بچوں کو سکول جانے کے دوران خصوصی سہولیات فراہم کی جاتی ہے ۔ اس موقعہ پر مزید بتایا گیا کہ گزشتہ برس کے دوران جسمانی طور خاص بچوں میں ضرورت کے 974 آلات تقسیم کئے گئے۔آج منعقدہ کیمپ میں اے ڈی سی نے جسمانی طور خاص بچوں میں ان کی ضرورت کئی آلات تقسیم کئے ۔انہوں نے مستقبل میں بھی ایسے کیمپوں کے انعقاد کرنے کا یقین دِلایا۔چیف ایجوکیشن آفیسر نے یقین دلایا کہ محکمہ جسمانی طور خاص بچوں کی معاونت کے لئے اقدامات کرتا رہے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا