نیشنل آئس سٹاک سپورٹس چمپئن شپ

0
0

جموں وکشمیر کو سونے کا تمغہ حاصل
لازوال ڈیسک
گلمرگ؍؍شہرہ آفاق گلمرگ کے آئس رِنک میں منعقدہ تین روزہ چھٹے نیشنل آئس سٹاک سپورٹس چمپئن شپ میں جموںوکشمیر نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔اِس چمپئن شپ میں 18مختلف ریاستوں کے 200 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔چمپئن شپ کا انعقاد جے اینڈ کے آئس سٹاک سپورٹس ایسو سی ایشن نے انڈین آئس سٹاک سپورٹس فیڈریشن نے بینر تلے کیا تھا اور چمپئن شپ کے انعقاد میں جموںوکشمیر کے محکمہ سیاحت نے تعاون دیا تھا۔جموںوکشمیر نے سونے کا تمغہ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ہریانہ نے چاندی اور مہاراشٹر و بہارنے کانسی کے تمغے حاصل کئے۔اس دوران ٹیم گیم مقابلوں میں دمن اور دیو نے سونے ، جموں وکشمیر نے چاندی اور مدھیہ پردیش اور چندی گڈھ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا