آئی ٹی آئی سڑک راجوری کی خستہ حالت

0
0

پی ڈبلیوڈی کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت اور انتظامیہ کی خاموشی قابل افسوس
عمرارشدملک

راجوری؍؍ضلع راجوری میں 90 فیصد سڑکوں کی حالت تشویشناک ہے جس پر ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ بھی خاموش ہیں لیکن راجوری قصبہ کی بات کرے تو یہاں بھی کچھ خاص سڑکیں نہیں ہیں اور خاص طور پر پولیس لائن تا ملک مارکیٹ اور آئی ٹی آئی تا نیو بس اڈہ تک کی رابطہ سڑکیں جانوروں کے چلنے کے قابل بھی نہیں ہیں کیونکہ ان دونوں سڑکوں پر کم از کم 2 درجن سے بھی زائد کھڈے ہیں اور بارش میں پیدل چلنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوجاتا ہے۔ محکمہ پی ڈبلیوڈی راجوری اس سڑک کو مرمت کرنے میں ناکام ہے کیونکہ 3 سال سے ہر دن یہ سڑک تباہ ہوتی جارہی ہے لیکن محکمہ عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے بجائے مشکلات میں اضافہ کرنے میں لگا ہے تو وہیں ضلع انتظامیہ بھی خاموش ہے۔ مقامی لوگوں کی مشکلات کسی کو بھی نظر نہیں آرہی اور اس کے علاوہ گوجر بکروال بوائز ہوسٹل، ائی ٹی ائی، ائے سی ڈی دفتر، ڈی پی او دفتر، انفارمیشن دفتر، 3 اسکول، 2 مساجد کے ساتھ ساتھ کاروباری مارکیٹ اور 2000 کے قریب آبادی بھی آباد ہے لیکن پھر بھی ان دونوں سڑکوں کی حالت تشویشناک ہے۔ مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کی ہے کہ ان دونوں سڑکوں کی طرف بھی ایک توجہ دے اور اس کی مرمت کو یقینی بنائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا