پونچھ کے کیرنی ، قصبہ اور شاہپورہ میںشدید گولی باری

0
0

ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام۔ پاکستانی فوجی از جان
سی این ایس
سرینگر؍؍لائن آف کنٹرول(ایل او سی)کے پونچھ سیکٹر میں ہند پاک افواج کے مابین شدید گولی باری کے تازہ واقعات سے خوف و ہراس کا ماحول ہے اور اس بارے میں دونوں ملکوں نے حسب سابقہ ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ اس دوران پا کستان نے کہا کہ لیپا وادی کے کیانی سیکٹر میں بھارتی فورسز کی فائر ئنگ سے ایک پاکستانی فوجی از جان ہو گیا ہے ذرائع کے مطابق ہند پاک افواج کے مابین سرحدی گولہ باری کا تازہ سلسلہ پونچھ میںجاری ہے جہاں گزشتہ7ماہ کے دوران ایسیدرجنوں واقعات پیش آئے ہیں۔دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کی دوپہرپاکستانی فوج نے بغیر کسی اشتعال کے پونچھ کے کیرنی ، قصبہ اور شاہپورہ میںفوج کی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ شروع کردی جس سے وقت گزرنے کے ساتھ شدت اختیار کی۔فوج نے بھی مورچہ سنبھالتے ہوئے جوابی فائرنگ کی اور طرفین کے مابین گولی باری کا سلسلہ انتہائی شدت کے ساتھ جاری رہا۔دفاعی ذرائع نے بتایاکہ سرحد پار سے گولی باری کے دوران مارٹر شیل داغے گئے اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔جموں میں مقیم دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے اِس پار کی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم اس سے فوج کو کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان نے کہا ’’ہمارے فوجی جوانوں نے فوری جوابی کارروائی عمل میں لائی اور اسی نوعیت کے ہتھیاروں سے فائرنگ کی‘‘۔آخری اطلاع ملنے تک گولی باری کا سلسلہ جاری تھا جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔گولی باری کے دوران زوردار دھماکے سنائی دئے اور سرحدوں کے نزدیک واقع بستیوں کے لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے۔بھارت نے اس سلسلے میں پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے جبکہ اسلام آباد نے نئی دلی پر اسی طرح کا جوابی الزام عائد کیا ہے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پونچھ سیکٹر میں کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ادھراس ضمن میں پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا کہ بھارتی افواج نے بلا اشتعال فا ئر نگ سے لیپا وادی میں 30سالہ سپاہی امتیاز علی جابحق ہو گئے ہیں۔ پاک فو ج کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھر پور جوابی کر کے بھا رتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا