مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ ’’وٹک پوجا‘‘ اور بجھن کیرتن کا خصوصی اہتمام
سی این ایس
سرینگر؍؍مہاشیوراتری یعنی ’’ہیرتھ‘‘ بڑی دھوم دھام اور جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلے میں سرینگر اور وادی کے مختلف علاقوں میں موجود مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ ’’وٹک پوجا‘‘ اور بجھن کیرتن کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ اس موقعہ پر وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں ایک مرتبہ پھر مسلمانوں نے مذہبی بھائی چارے کی رویات کو دہراتے ہوئے یہا ں مقیم پنڈ توںکے گھر جاکر انہیں مبارکبادو ہیرتھ سلام پیش کی۔ کرنٹ نیوز سروس کے مطابق وادی کشمیر سمیت پورے ہندوستان میں ہندوئوں کا مقدس تہوار مہاشو راتری جو کشمیرمیں ہیرتھ کے نام سے جانا جاتا ہے زبردست جو وخروش اور عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ مہا شیو یاتری کے پیش نظر مچھیلوںکے موبائل مارکیٹنگ قائم کئے تھے جس کی وجہ سے گذشتہ کئی دنوں سے پنڈت برداری کے لوگ مچھلیاں خریدتے دیکھے گئے ۔ اس سلسلے میں شہر سرینگر و وادی کے دوسرے مندروں میں کشمیری پنڈتوں اورہندئو برادری نے خصوصی پوجا پاٹ کی جبکہ ان مندروں میں گذشتہ شام سے خاصی چہل پہلی اور رنق نظر آرہی تھی اوروہاں خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا۔ مہاہ شوراتری کو کشمیری پنڈتوں نے روایتی طور ہیر تھ سلام کے طور منایا ۔ سی این ایس کے مطابق کوہ ماران پر واقع شکر آچار مندر میں عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا جن میں مرد ، خواتین ، نوجوان لڑکے لڑکیاں اور بچے شامل تھے ۔ سرینگر و وادی کے دوسرے علاقوں سے آئے کشمیری پنڈت برادری کے لوگ شامل تھے اگر چہ ’’ہیرتھ ‘‘ کا تہوار گذشتہ روز ہی منایا گیا مگر روایتی طور پرسوموار کو کشمیری پنڈتوں نے اس موقعہ پر ہیر تھ سلام پیش کی۔ شہر سرینگر کے ہنومان مندر، گنپت یار مندر کے علاوہ حول ، زیندار محلہ حبہ کدل کرالہ کھڈ و شہر کے دوسرے علاقوں میں واقع مندروں میں خاصی گہما گہمی دیکھنے کو ملی اور دن بھر دیا ہندئو فرقے سے وابستہ لوگوں نے خصوصی پوجا پاٹ اور بجھن کیرتن کی خصوصی تقریبات میں شرکت کی۔ وادی کے دیگر علاقوں میں مندروں کے علاوہ رہ رہے کپوارہ، کھیر بوانی تولہ مولہ ، بارہمولہ ، گاندربل ، اننت ناگ ، پلوامہ و دوسرے کئی میں قائم مندروں میںبھی’’ ہیرتھ‘‘ کے تہوار کے سلسلے میں خصوصی پوجا پاٹ کی اطلاع ہے ۔سرینگر اور وادی کے مختلف علاقوں میں قائم فوجی و نیم فوجی دستوں کے کیمپوں کے علاوہ فورسز بنکروں میں اس حوالے سے بجھن کیرتن کا اہتمام کیا گیا ۔ وادی کے مختلف علاقوں سے مقامی مسلمانوں نے حسب روایت پنڈتوں کے گھر جاکر انہیں مبارکباد اور ہیرتھ سلام پیش کی اور مٹھائی تقسیم کیں۔ ادھر جموں سے سی این ایس کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ مہاشوراتری کے سلسلے میں پورے جموں شہر میں خاصی چہل پہل اور گہما گہمی تھی جبکہ جموں شہر کے تمام مندروں جن میں زیادہ تر شو مندر شامل ہیں میں ہندئو فرقے سے وابستہ لوگوں نے خصوصی پوجا پاٹ کیا۔ جموں میں رہائش پذیر کشمیری مائیگرنٹ پنڈتوں نے بھی اپنے روایتی طور اس تہوار کو بطور ہیرتھ منایا ۔ جموں خطے کے دوسرے تمام علاقوں میں مہاشوراتری کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائے جانے کی اطلاع ہے ۔ مذکورہ تہوار کے سلسلے میں جموں شہر کے بازاروں میں دن بھر خاصی بھیڑ باڑ اور گہما گہمی تھی ۔ ادھر ہندوستان کی دوسری ریاستوں میں مہاشوراتری کا تہوار بڑے دھوم دھام کے ساتھ منائے جانے کی اطلاع ہے ۔