مانو کالج اورنگ آباد میں "عالمی یوم مادری زبان ” کی تقریب بحسن و خوبی اختتام پذیر

0
0

ذیشان الہی منیر تیمی

تاریخی اور سیاسی اعتبار سے مشہور و معروف اورنگ آباد کی سرزمین پر موجود مانو کالج ایک نہایت ہی بہترین علمی دانشگاہ ہے اس کالج کی سب بڑی اور اہم خصویت یہ ہے کہ یہاں درس و تدریس کے ساتھ ساتھ وقت و حالات کے اعتبار سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے چنانچہ اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آج یعنی 21 فروری کو "عالمی یوم مادری زبان "کو بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اس مناسبت سے ایک تقریری مسابقہ بھی رکھا گیا تھا جس کا موضوع تھا "اعلی تعلیم کے حصول کے لئے مادری زبان ممکن یا ناممکن ” اس موضوع کے تحت طلبہ کو دو گروپ میں بانٹ دیا گیا تھا ایک گروپ مادری زبان میں اعلی تعلیم مفید ہے کہ قائل تھے جب کہ دوسری زبان جماعت کیطلبہ اس کی نفی میں کھڑے تھے دونوں گروپ کی طرف سے تشفی بخش دلائل آئے پھر اخیر میں نتائج کا اعلان کیا گیا جس تفضل اور کاتب سطور (ذیشان الہی منیر تیمی ) نے پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ دوسری پوزیشن پر خادم الاسلام اور شہاب الدین رہیں واضح رہے کہ یہ تقریب ڈاکٹر عبد الرحیم سر کی زیر قیادت میِں چلائی گئی نظامت کی ذمہ داری سیدہ ہاجرہ نوشین میم نے ادا کی جب کہ حکم فریضہ کو ڈاکٹر پٹھان وسیم سر، پروفیسر بدر الاسلام سر، ڈاکٹر شاہین پروین میم اور عظمی صدیقی میم نے بنھائی اس مناسبت سے کالج کے لگ بھگ تمام طلبہ و طالبات موجود تھے لیکن باالخصوص میں محمد علی ،شاہ رخ خان، محمد عمران، مستحسن، ذیشان الہی منیر تیمی، عبد القادر، معید انجم، ابو نصر، عاشق، افروز، احمد رضا، سلامل انصاری، قابل، سلمان، عبد السمیع، شمشاد، امتیاز، علی تیمی، نظام الدین، فردوس، جمیل، عاشق، شمیم، عبد المتین، تفضل، ملک عبد الباری ، خادم الاسلام ،شفیع اللہ ،رفیع اللہ ،اکبر سیماب، سائمہ، نمرہ، عمرانہ، ترنم، عائشہ، رقیہ، صفیہ اور نوشین جیسے طلبہ و طالبات موجود تھے۔صدر پروگرام پروفیسر عبد الرحیم سر ، پروفیسر پٹھان وسیم سر اور پروفیسر بدر الاسلام سر حفظھم اللہ ، ،محترمہ عظمی صدیقی میم ،ڈاکٹر شاہین پروین میم اور سیدہ ہاجرہ نوشین میم حفظھن اللہ کے ساتھ ساتھ تمام طلبہ و طالبات کی موجودگی نے اس پروگرام کو کامیاب اور مثالی بنانے میں کافی اہم کردار ادا کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا